بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں مزید توسیع نہیں کی جائیگی،اثاثے ظاہر نہ کرنیوالوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ،دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 16  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) چیئر پرسن فیڈرل بورڈ آف ریو نیو رخسانہ یاسمین نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کا خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا اور اس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی،عالمی اداروں کے تعاون سے غیر ملکی اثاثوں کے بارے میں ہر طرح کی معلومات موجود ہیں اورسکیم کی مدت ختم ہونے کے بعد اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی ،

اب ایسا نہیں ہوگا کہ کوئی ٹیکس نہ دے اور پانچ کروڑ روپے کا مکان بھی خرید لے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان کے وفد سے اجلاس کے دوران کیا ۔چیئر پرسن ایف بی آر رخسانہ یاسمین نے کہا کہ 30جون تک 50سے 53ہزار افراد نے ٹیکس ایمسنٹی سکیم سے فائدہ اٹھایا جبکہ توسیع کے بعد اب تک صرف 2ہزار افراد نے استفادہ کیا ۔پنجاب سے بھی اس کے خاطر خواہ نتائج نہیں ملے ،بڑے شہروں فیصل آباد،گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور ملتان سے بالکل استفادہ نہیں کیا گیا ، لاہور اس سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے حوالے سے قدرے بہتر ہے جبکہ کراچی اس میں سر فہرست رہا ۔انہوں نے واضح کیا کہ 31جولائی کے بعد ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی ۔ ایف بی آر کے پاس عالمی اداروں کی جانب سے غیر ملکی اثاثوں کے بارے میں فراہم کردہ معلومات موجود ہیں اورمدت ختم ہونے کے بعد ان معلومات کی مدد سے اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور کوئی بھی اثاثے چھپانے والا نہیں بچ سکے گا۔ اب ایسا نہیں ہوگا کہ کوئی ٹیکس نہ دے اور پانچ کروڑ روپے کا مکان بھی خرید لے ۔ انہوں نے کہا کہ آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ تنظیم (اوای سی ڈی )نے پاکستانی قومیت کے حامل افراد کی انگلینڈ اور دبئی سمیت دیگر ممالک میں اثاثوں کی معلومات فراہم کر دی ہیں۔

ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں کے لئے آخری موقع ہے اور وہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ،اگر اس میں کوئی مسئلہ یا رکاوٹ ہے تو آگاہ کیا جائے ، ابھی وقت ہے ہم اسے حل کر دیں گے۔ اجلاس میں انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ایف آئی اے کے ساتھ اثاثے چھپانے والوں کی فہرست دیکھی ہے اور یہ معلومات عدلیہ کے پاس بھی موجود ہیں اس لئے بزنس کمیونٹی آخری موقع سے فائدہ اٹھالے۔اس موقع پر ایف بی آر کے ممبر آئی ٹی خواجہ عدنان ظہیر نے کہا کہ اس سکیم کے تحت 97ارب روپے وصول ہوئے ہیں جس میں 40فیصد بیرون ملک پاکستانیوں اور 60فیصد اندرون ملک مقیم پاکستانیوں سے وصول ہونے والا ریو نیو ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…