اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لیگی کارکنوں کا راستہ روکنے کے لیے موٹر وے بند کر دی گئی، میڈیا پر آج دن سے یہ خبر زیر گردش تھی کہ نواز شریف کے استقبال کے لیے آنے والے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کا راستہ روکنے کے لیے موٹر وے بھی بند کر دی جائے گی،
اب ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد موٹر وے کو کئی مقامات پر بند کر دیا گیا ہے اور جمعہ کو لاہور اسلام آباد موٹر وے مکمل طور پر بند کر دی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح کو جی ٹی روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا، اس کے علاوہ میٹرو اور سپیڈو بس بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ واضح رہے کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز رات پونے ایک بجے ہیتھرو ائیرپورٹ سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے وہ لندن سے ابو ظہبی پہنچیں گے جہاں سات گھنٹے قیام کے بعد وہ پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے اور سوا چھ بجے وہ لاہور ائیر پورٹ پر پہنچیں گے ، میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو جہاز سے اترتے ہی گرفتارکرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے جبکہ ن لیگ نے ان کا شاندار استقبال کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔اسی وجہ سے انتظامیہ نے کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے جی ٹی روڈ اور موٹر وے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیگی کارکنوں کا راستہ روکنے کے لیے موٹر وے بند کر دی گئی، میڈیا پر آج دن سے یہ خبر زیر گردش تھی کہ نواز شریف کے استقبال کے لیے آنے والے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کا راستہ روکنے کے لیے موٹر وے بھی بند کر دی جائے گی، اب ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد موٹر وے کو کئی مقامات پر بند کر دیا گیا ہے اور جمعہ کو لاہور اسلام آباد موٹر وے مکمل طور پر بند کر دی جائے گی