ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

نگران بھی مالا مال نکلے،نگراں وفاقی وزراء کے اثاثوں کی تفصیلات جاری ،پاکستان اور پاکستان سے باہر کروڑوں کی جائیدادیں، حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور ( این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں وفاقی وزراء کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق نگراں وفاقی وزیر قانون و اطلاعات سید علی ظفر 28 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر قانون و اطلاعات سید علی ظفر 28کروڑ 38لاکھ 6ہزار 22روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

ان کے اثاثوں کے تفصیلات میں بتایا گیا کہ سید علی ظفر پراپرٹی مورگیج کے نام پر 3کروڑ 10لاکھ 26ہزار ڈھائی سو روپے کے مقروض ہیں جبکہ ان کے پاس 1 کروڑ 95لاکھ 49ہزار 4سو 99روپے مالیت کی گاڑیاں ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سید علی ظفر کا بینک بیلنس 11کروڑ 15لاکھ 34ہزار 9سو 79 روپے ہے جبکہ ان کے دبئی میں 3اپارٹمنٹ، لندن ڈبلیو ٹو اور برمنگھم میں ایک ایک مکان ہے، اس کے علاوہ سید علی ظفر کی اہلیہ 1کروڑ 59لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد کے اثاثوں اور ڈیڑھ تولے سونے کی بھی مالک ہیں۔ان کے علاوہ نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے اثاثوں کی کل مالیت 4کروڑ 4لاکھ 4ہزار 7سو 46 روپے ہے، ان کے نام پر اسلام آباد میں 3اور کراچی میں ایک مکان ہے۔الیکشن کمیشن کی جاری تفصیلات کے مطابق شمشاد اختر کی جائیداد کی مالیت 28لاکھ سے زائد ظاہر کی گئی ہے، اس کے علاوہ وزیر خزانہ کے پاس 2کروڑ 77لاکھ کے سیونگ سرٹیفکیٹس ہیں۔علاوہ ازیں نگراں وفاقی وزیر خزانہ نے پی ایس او اور المیزان میں 22لاکھ سے زائد کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے، اس کے علاوہ ان کے بینک اکاؤنٹس میں 72لاکھ روپے اور ان کے پاس موجود سونے کی مالیت 2لاکھ روپے ہے۔نگراں وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان 1کروڑ 45لاکھ 29ہزار روپے سے زائد ملکیت کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے پاس پشاور میں ایک مکان اور 2پلاٹ ہیں،

جن کی مالیت 65لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ نگراں وزیر داخلہ چار سدہ شوگر مل، پریمئیر شوگر مل مردان اور پریمیئر بورڈ مل مردان میں حصہ دار ہیں، ان کی اہلیہ پروین کے نام 1کنال رہائشی پلاٹ کی مالیت 30لاکھ روپے بتائی گئی ہے جبکہ ان کے پاس ساڑھے 6لاکھ مالیت کا سونا بھی ہے۔اعظم خان اور ان کی اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 43لاکھ روپے کی رقم کی موجودگی بتائی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کی جاری تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیرِ ریلوے روشن

خورشید بھروچہ نے اثاثوں کی مجموعی مالیت درج نہیں کی تاہم ان کی ملکیت میں کراچی اور بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں ایک ایک مکان ہیں جبکہ وہ سینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی، بحریہ ٹاؤن کراچی اور کوئٹہ میں بھی پلاٹس کے مالک ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے اثاثوں میں کوئٹہ میں 62ہزار اسکوائر فٹ کی زمین بھی ظاہر کی ہے۔اسی طرح نگراں وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے بھی اثاثوں کی مجموعی مالیت ظاہر نہیں کی تاہم ان کے پاس کراچی میں رہائشی مکان ہے جو خاندانی وراثت میں ظاہر کیا گیا ہے،

اس کے علاوہ اثاثہ جات میں عبداللہ ہارون ورکس اینڈ ٹرسٹ اور 25 ایکڑ زمین جمیس آباد، کراچی میں ہے۔نگراں وزیر خارجہ نے اپنے اثاثوں میں 17لاکھ کی سرمایہ کاری، 50 تولے سونا، 90لاکھ روپے کی لینڈ کروزر اور 28 لاکھ روپے کی مرسڈیز ظاہر کی، عبداللہ حسین ہارون کا بینک بیلنس 48لاکھ روپے سے زائد ہے۔الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر تعلیم محمد یوسف شیخ کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 2کروڑ 34لاکھ 69ہزار 7سو ایک روپے ہے،

ان کا بینک بیلنس 51 لاکھ 37 ہزار 8 سو ایک روپے ہے جبکہ کراچی میں ان کا ایک مکان اور دادو میں 4 پلاٹس ان کی ملکیت میں شامل ہیں۔نگراں وفاقی وزیر تعلیم کے ظاہر کردہ اثاثوں میں لاڑکانہ اور ٹھٹھہ میں زرعی زمین شامل ہے جبکہ انہوں نے جائیداد کی مالیت 1 کروڑ 83 لاکھ سے زائد ظاہر کی ہے۔خیال رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت نگراں وزیراعظم، وزیراعلی اور ان کی کابینہ کے ارکان عہدہ سنبھالنے کے بعد 3 روز کے اندر اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات جمع کرانے کے پابند ہیں۔اس ضمن میں ای سی پی کے حکام نے بتایا تھا کہ نگراں حکومت میں شامل ہونے والے تمام ارکان اپنی اہلیہ اور بچوں کے اثاثوں سے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…