پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارت نے ’’واٹر بم‘‘ تیار کرلیا،نئے بنائے جانیوالے ڈیموں سے اچانک بڑی مقدار میں پانی چھوڑنے کا گھناؤنا منصوبہ،پاکستان کے کون کون سے علاقوں میں سیلاب آجائیگا؟لرزہ خیز انکشافات

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی ایک اور مکاری ! بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث بہنے والا پانی بھارتی ڈیموں میں جمع کرنے کا سلسلہ شروع ٗ پاکستان اور آزادکشمیر میں سیلاب لانے کی سازشیں شروع ! 7یوم کے اندر مظفرآباد کے دریائے جہلم میں پانی چھوڑنے کا امکان جس سے مظفرآباد سمیت دیگر آبادیوں کو خطرات لاحق ہونے کا خدشہ! ضلعی انتظامیہ ہٹیاں بالا اور مظفرآباد نے وارننگ جاری کردی !

دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ، قریبی آبادیاں خالی کرنے کا حکم ۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے ماضی کی طرح ایک بار پھر مکاری اور چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور سیلاب کا پانی اپنے ڈیموں میں بھرنا شروع کردیا ہے جس کے باعث یہ ڈیم 3سے 4روز میں بھرجائینگے جبکہ پاکستان اور آزادکشمیر کے علاقوں کو زیر آب کرنے کیلئے بھارت نے اچانک ہی پانی چھوڑنے کا منصوبہ بنالیا ہے جس سے مظفرآباد سے بہنے والا دریاء جہلم کی قریبی آبادی ہٹیاں بالا،چناری ،چکوٹھی،گھڑی دوپٹہ،مجہوئی سمیت دیگر علاقے زیر آب آسکتے ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ ہٹیاں بالا اور مظفرآباد نے وارننگ جاری کردی ہے ، عوام دریا کے قریبی رہائشی آبادی کو خالی کرکے بلند مقاما ت پر پہنچ جائیں جبکہ شکار کرنے کے علاوہ دریاء کے قریب جانے سے روک دیا گیا ہے اور ہنگامی طور پر خطرے سے نپٹنے کیلئے ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی ہیں،بھارت 7 دن کے اندر کسی بھی وقت پانی چھوڑ سکتا ہے ، جبکہ عالمی قوانین کے مطابق بھارت کو پیشگی اطلاع دینی ضرور ی ہے مگر بھارت اپنی مکاری کے باعث حکومت پاکستان اور آزادکشمیر کو پیشگی اطلاع دینے کے بجائے اچانک ہی پانی چھوڑ سکتا جس سے دریائے جہلم میں سیلاب آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے بھارت کی مکاری کی وجہ سے آزادکشمیر کے دریاؤں پر تعمیر ہونے والے پل بھی سیلاب میں بہہ سکتے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں رہائشی کالونیوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…