منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’میرے ہوتے ہوئے پارٹی میں یہ سب نہیں چلے گا ‘‘ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف نے سینئر رہنما کو پارٹی عہدے سے فارغ کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کوئٹہ سٹی کے صدر نور الدین اور جنرل سیکرٹری سلطان قریش کو عہدے سے ہٹا کر ان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔پی ٹی آئی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کوئٹہ سٹی کے صدر نور الدین اور جنرل سیکرٹری سلطان قریش کے خلاف کارروائی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کی گئی۔

پی ٹی آئی کوئٹہ سٹی کے صدر نور الدین کاکڑ نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پرحلقہ پی بی 27سے آزادحیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جبکہ پی ٹی آئی کوئٹہ سٹی کیجنرل سیکرٹری سلطان قریش نے نور الدین کاکڑ کی حمایت کر رکھی ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے دونوں عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سات دن کے اندر صوبائی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ اگر 7 دن کے اندر صوبائی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر جواب جمع نہیں کرایا گیا تو پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف بلوچستان ترجمان کیمطابق آزاد حیثیت سے کھڑے ہونے والے اور پارٹی امیدوار کے خلاف کسی اور جماعت اور آزاد حیثیت سے کھڑے ہونے والے امیدوار کی حمایت کرنے والے ہر شخص کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…