جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

آپ کس منہ سے ہمارے پاس آئے ہیں؟پی ٹی آئی کے رہنماء عارف علوی کو بھی ووٹرز نے کھری کھری سنادیں،عارف علوی کا شدید ترین ردعمل سامنے آگیا

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عارف علوی کو بھی ووٹرز نے کھری کھری سنادیں۔پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کراچی کے حلقہ این اے 247 سے امیدوار ہیں۔ انتخابی مہم میں ووٹ مانگ کے لیے وہ اپنے حلقے کے دورہ پر نکلے تو ووٹرز نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا آپ کس منہ سے ہمارے پاس آئے ہیں۔ عارف علوی لوگوں کو منانے کی کوششیں کرتے رہے تاہم ناکام رہے۔ اس دوران عارف علوی اشتعال میں بھی آگئے اور ووٹر پر چیخنے چلانے لگے۔ تاہم ووٹر کو منانے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد وہ واپس چلے گئے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کو بھی رائے دہندگان نے ووٹ مانگنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ(ن)اور ایم کیو ایم کے علاوہ کئی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو انتخابی مہم میں ووٹرز کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ووٹرز میں ایک بیداری کی لہر چل پڑی ہے جو الیکشن جیتنے کے بعد شکل نہ دکھانے اور کام نہ کرانے والے سیاسی رہنماں پر نہ صرف تنقید کررہے ہیں بلکہ اس کی ویڈیوز بناکر بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…