بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’آپ کس منہ سے ہمارے پاس آئے ہیں؟‘‘ ووٹرز نے پی ٹی آئی رہنماء عارف علوی کو بھی کھری کھری سنادیں

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما عارف علوی کو بھی ووٹرز نے کھری کھری سنادیں۔پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کراچی کے حلقہ این اے 247 سے امیدوار ہیں۔ انتخابی مہم میں ووٹ مانگ کے لیے وہ اپنے حلقے کے دورہ پر نکلے تو ووٹرز نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا آپ کس منہ سے ہمارے پاس آئے ہیں۔ عارف علوی لوگوں کو منانے کی کوششیں کرتے رہے تاہم ناکام رہے۔

اس دوران عارف علوی اشتعال میں بھی آگئے اور ووٹر پر چیخنے چلانے لگے۔ تاہم ووٹر کو منانے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد وہ واپس چلے گئے۔قبل ازیں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کو بھی رائے دہندگان نے ووٹ مانگنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ(ن)اور ایم کیو ایم کے علاوہ کئی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو انتخابی مہم میں ووٹرز کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…