اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 57 مری کے ریٹرننگ افسر کی معطلی کا عدالتی حکم ماننے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس عبادالرحمان لودھی نے این اے 57 مری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نامکمل اور ٹمپرنگ شدہ کاغذات منظورکرنے پر ریٹرننگ افسر کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے اپیلٹ ٹربیونل کا حکم ماننے سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو غیر قانونیقرار دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر این اے 57 کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ اپیلٹ ٹربیونل کو ریٹرننگ افسر کی معطلی کا اختیار حاصل نہیں۔واضح رہے کہ الیکشن اپیلٹ ٹریبونل کے سربراہ جسٹس عبادالرحمان لودھی نے شاہد خاقان عباسی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔