پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

عام انتخابات میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کیلئے نگران حکومت نے بڑا اقدم اٹھا لیا

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب 56 کمپنیز اسکینڈل، محکمہ لوکل گورنمنٹ نے 7 ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور پارکنگ کمپنیوں کے چیئرمینوں سمیت 26 بورڈ ڈائریکٹرز کو ہٹا دیا۔عام انتخابات میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کے لئے نگران حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں سے 24 بورڈ ممبران کو بھی فارغ کردیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو چئیرمین کے اضافی چارج دے دیئے گئے۔محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے کمپنیوں کے چئیرمینوں کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چئیرمین جو کہ مئیر لاہور تھے، دیگر بورڈ ممبران میں چئیرمین میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میاں امجد لطیف، چئیرمین میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب چوہدری نعیم احمد، چئیرمین میونسپل کمیٹی قصور ایاز احمد خان کو ہٹا دیا گیا۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چئیرمین مئیر راولپنڈی تھے اور انکے ساتھ ڈپٹی مئیر راولپنڈی جو کہ بورڈ کے ممبر تھے انہیں کمپنی کے بورڈ سے فارغ کر دیا۔ اسی طرح دیگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز اور پارکنگ کمپنیوں میں تعینات کئے گئے سیاسی چئیرمینوں اور بورڈ ممبران کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات نے ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا یے کہ قانون کے مطابق بورڈ ممبران کو تعینات کرنے سے متعلق افراد کے نام تجویز کئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…