جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بشریٰ بی بی نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر احتجاج کرنیوالی خواتین پر ایسا کیا جادو کیا کہ مرنے مارنے پر تلی ہوئی خواتین فوراََ مان گئیں، بشریٰ بی بی کی باتیں سن کرخواتین رونے کیوں لگ گئیں، اندر کی کہانی سامنے آگئی

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے معاملے پر پارٹی ورکرز اور رہنمائوں کا احتجاج جاری ہے اور کئی رہنما پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزادامیدوار کے طور پر کھڑے ہو چکے ہیں جبکہ ناراض کارکنوں اور رہنمائوں کو منانے کیلئے بھی تحریک انـصاف کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز اس وقت سب حیران رہ گئے

جب پہلی بار عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سیاسی طورپر اپنی پہلی کامیاب انٹری دیتے ہوئے ناراض احتجاجی خواتین کو منا لیا۔ عمران خان جو گزشتہ روز لاہور میں اپنے آبائی گھر زمان پارک میں موجود تھے جس وقت ان کے گھر کے باہر ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی کی خواتین نے احتجاج شروع کیا ہوا تھا ۔ اسی دوران عمران خان کی جانب سے ان خواتین کو ملاقات کیلئے گھر میں بلوایا گیا۔ عمران خان کے ساتھ خواتین رہنمائوں کی ہونیوالی اس ملاقات میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی موجود تھیں اور انہوں نے ناراض خواتین سے گفتگو کی اور انہیں قائل کرتے ہوئے منایا۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی خاتون رہنما فاطمہ عثمان نے کہا کہ بشریٰ بی بی اتنی شفیق اور اتنی پیاری خاتون ہیں کہ ان کا بیان سن کر آنکھوں سے آنسو نکل آئے، بشریٰ بی بی نے عمران خان کی جدوجہد اور اس میں پیش آنیوالی مشکلات کے بارے میں ہمیں بتایا۔سعدیہ سہیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نئے گھر کی مبارکباد دی ہے اور ہم سب خوش ہیں جب کہ ڈاکٹر زرقا نے کہا کہ ہم عمران خان کی سپہ سالار ہیں اور پارٹی کے لیے بڑھ چڑھ کر انتخابی مہم چلائیں گے۔واضح رہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف میں اعلیٰ سطح پر بھی رہنمائوں کے درمیان اختلافات سامنے آچکے ہیں اور تحریک انصاف اس وقت کئی دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ حیرت انگیز طور پر کئی حلقوں میں ٹکٹ نہ ملنے والے امیدوار آزاد امیدوار کے طور پر کھڑے ہو چکے ہیں اور یوں ان حلقوں میں تحریک انصاف بمقابلہ تحریک انصاف کی کیفیت شروع ہو چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…