جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف کے لاہور کو پیرس بنانے کے دعوئوں کا پول کھل گیا پورے پنجاب کا بجٹ صرف لاہور پر لگانے کے بعد آج وہاں کیا حال ہے؟پنجاب بھر کی تشویشناک صورتحال، عوام نے سر پکڑ لئے

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/چنیوٹ/ ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں منگل کی رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور گردو نواح میں رات بھر تیز بارش ہوتی رہی، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ کر گئے اور بجلی غائب ہو گئی۔ قصور، پاک پتن، میاں چنوں، اوکاڑہ، شورکوٹ میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ اور ہزارہ میں بعض جگہوں پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش نے بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی کی کلی کھول دی ہے۔لاہور پیرس کے بجائے وینس نظر آنے لگ گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ جبکہ مختلف حادثات بھی پیش آئے۔ساہیوال میں بارش کے باعث نواحی گاؤن میں چار مکانوں کی چھتیں گر گئیں۔ چنیوٹ میں بھی بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے ہیں۔دوسری جانب مون سون کی پہلی بارش کے بعد کی صورتحال کے بعد عوام کی کثیر تعداد نے ن لیگ کو کوسنے دینے شرو ع کر دئیے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لوگ لاہور کے علاوہ دیگر شہروں کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں ۔دوسری جانب گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنائیں گے اور کراچی کیلئے اقتدار میں آکر خصوصی ڈویلپمنٹ بجٹ کا اعلان کرینگے ۔ شہباز شریف نے اس موقع پر اعتراف کیا کہ پی آئی اے،بھاری قرضے اور سرکلر ڈیٹ سمیت پی آئی اے وغیرہ ان کی حکومت کی ناکامیاں ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی پیدا کر دی ہے اب بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنائیں گے۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر انہیں سادہ اکثریت بھی ملی تو تب بھی وہ قومی حکومت بنائیں گے کیونکہ پاکستان کے مسائل ن لیگ یا کوئی اور پارٹی اکیلے حل نہیں کر سکتی اس کیلئے سب کو مل کر ایک ساتھ چلنا اور کام کرنا ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…