منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان وزیراعظم، نواز شریف نے حالات سے سمجھوتہ کر لیا، الیکشن جیت کر بھی حکومت کیوں نہیں بنائینگے؟کپتان کو بڑی خوشخبری دے دی جاوید چوہدری ن لیگ کا منصوبہ سامنے لے آئے، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 30  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے سینئر صحافی، تجزیہ کار اورمعروف کالم نگار جاوید چوہدری اپنے گزشتہ روز کے کالم میں لکھتے ہیں کہ میں میاں نواز شریف کو نہ ہونے کے برابر جانتا ہوں لیکن میں اس کے باوجود سمجھتا ہوں یہ صورتحال سیاسی لحاظ سے میاں نواز شریف کو سوٹ کرتی ہے‘ ملک میں اگر اس وقت کوئی شخص مطمئن ہو سکتا ہے تو وہ میاں نواز شریف ہو گا‘

مجھے ان کی باڈی لینگویج سے محسوس ہوتا ہے یہ 2018ءکے الیکشن نہیں جیتنا چاہتے‘ یہ پیپلز پارٹی کی طرح پاکستان تحریک انصاف کو پورا پورا موقع دینا چاہتے ہیں‘ یہ ذہنی طور پر ایک بار پھر اپوزیشن میں بیٹھنے کےلئے تیار ہو چکے ہیں چنانچہ میاں نواز شریف الیکشن جیتنے کے باوجود حکومت نہیں بنائیں گے‘یہ اپنے آٹھ دس پیٹریاٹ دے کر بھی عمران خان کو وزیراعظم بنوا دیں گے اور پھر اپوزیشن میں بیٹھ کر ”نئے پاکستان“ کا تماشا دیکھیں گے پھر وزیراعظم ہاؤس کی چھت پر جنات بھگانے کےلئے روزانہ تازہ گوشت پھینکا جائے گا‘ وزراءکو پورٹ فولیو دے دے کر واپس لئے جائیں گے‘ کابینہ کے فیصلے ٹویٹر پر ہوں گے‘ حکومت میڈیا کے کیمرے اور مائیک توڑے گی‘ نیب کے خلاف بیانات جاری ہوں گے ‘ حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ کو ”جوڈیشل ایکٹوازم“کا طعنہ بھی دیا جائے گا‘ہم معیشت میں ایسے ایسے تجربے کریں گے کہ پوری دنیا کے چھکے چھوٹ جائیں گے‘ ڈالر دو سو روپے سے اوپر نکل جائے گا اور ہم ایسے ایسے اداروں سے قرضے لیں گے کہ ہمارا اپنا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے گا‘ اگر میاں نواز شریف کی ”سازش“ کامیاب ہو گئی تو آپ 2019ءمیں پاکستان کے بھارت اور افغانستان کے ساتھ تعلقات بھی دیکھ لیجئے گا‘آپ بجلی‘ سٹاک ایکس چینج‘ انڈسٹری اور سی پیک کا حشر بھی دیکھ لیجئے گا اور آپ لاءاینڈ آرڈر اور

بے روزگاری کا لیول بھی ملاحظہ کر لیجئے گا۔میاں نواز شریف آج پورے ملک کے ولن ہیں‘ ہم سب انہیں گالیاں دے رہے ہیں‘ مجھے خطرہ ہے اگر میاں نواز شریف نے 2008ءکی طرح اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا اور ملک میں نئے پاکستان کی حکومت آ گئی تو وہ وقت آتے دیر نہیں لگے گی جب ہمارے پاس نواز شریف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا اور ہم انہیں جیل سے نکال

کر تخت پر بٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے‘ اللہ کرے وہ وقت نہ آئے‘ عمران خان حکومت بنائیں‘ پانچ سال پورے کریں اور یہ پرانے پاکستان کو واقعی نیا پاکستان بنا دیں‘ یہ ملک کے اصلی اور سچے لیڈر ثابت ہوں اور اگر خدانخواستہ ایسا نہ ہو سکا تو میاں نواز شریف تاریخی طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے اور ملک میں ان کی کوئی اپوزیشن نہیں ہو گی‘ اللہ کرے ایسا نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…