لاہور(نیوز ڈیسک) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا (ق) لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ ‘چکوال این اے64پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے معاملے پر بات چیت کی گئی ‘عمران خان نے لاہور سے ملک اسد کھوکھر اور خالد گجر کے در میان ٹکٹ کا مسئلہ حل کروادیا ‘ اسد کھوکھر این اے 136 سے الیکشن لڑیں گے خالد گجر پی پی 172 کا الیکشن لڑیں گے‘دونوں ناراض اراکین نے صلح کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا لیا ‘تحر یک انصاف کی خواتین بھی تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان
سے ملاقات کے بعد ’’راضی ‘‘ہو گئیں جبکہ تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ جس دن ٹکٹوں کا مسئلہ حل ہو جائیگا میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کروں گا۔ چیئر مین عمران خان نے لاہور میں سینیٹر چوہدری محمدسرور ‘ عبد العلیم خان سمیت تحر یک انصاف کے مر کزی اور صوبائی قائدین سے بھی ملاقاتیں کیں . عمران خان نے کہا ہے کہ جس دن ٹکٹوں کا مسئلہ حل ہو جائیگا میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کروں گااور پھر ہم سب متحد ہو کر انتخابی مہم چلائیں گے اور انشا ء اللہ پاکستان تحر یک انصاف کامیاب ہوجائیگی۔