منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پانچ سال ٹھنڈی گاڑیوں میں گھومتے اور گھر بیٹھے رہے ،ہمارے لئے کیا کیا؟،ووٹرز نے کھری کھری سنادیں،پی ٹی آئی امیدوار خرم شیر زمان کا حیرت انگیزجواب

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار خرم شیر زمان کو انتخابی مہم کے دوران ووٹر نے کھری کھری سنادیں۔عام انتخابات کی آمد آمد ہے اور سیاسی جماعتوں کے امیدوار انتخابی مہم کے سلسلے میں اپنے اپنے حلقوں کا دورہ کررہے ہیں لیکن اس بار سیاسی رہنماؤں کو اپنے حلقے کے لوگوں کی طرف سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے بعد اب تحریک انصاف کے امیدوار بھی ووٹرز کے غصے کا شکار ہوگئے ہیں۔کراچی سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 110 سے تحریک انصاف کے امیدوار خرم شیر زمان ووٹ مانگنے کے لیے پمفلٹ لے کر اپنے حلقے میں نکلے جہاں ایک موبائل فون کی دکان پر موجود ووٹر نے انہیں کھری کھری سنادیں۔خرم شیر زمان کی جانب سے پمفلٹ دینے پر ووٹر نے ان سے شکوہ کیا اور سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ووٹر نے خرم شیر زمان سے کہا کہ پانچ سال آپ ٹھنڈی گاڑی، اسمبلی اور گھر میں بیٹھے رہے، آپ کو ووٹ دے کر ایوان میں بٹھانے کا مقصد یہ نہیں تھا، آپ نے پانچ سالوں میں ہمارے لیے کیا کیا؟مراد علی شاہ، خورشید شاہ اور ناصر شاہ کو ووٹرز کے غصے کا سامناووٹر کے شکوؤں پر خرم شیر زمان جواب دینے کی کوشش کرتے رہے لیکن ووٹر کے شکوے شکایات کے بعد پی ٹی آئی امیدوار نے کہا کہ آپ کا دل چاہے تو ووٹ دیں، دل نہ چاہے تو نہ دیں، اور پھر چلے دیئے۔ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار خرم شیر زمان کو انتخابی مہم کے دوران ووٹر نے کھری کھری سنادیں۔عام انتخابات کی آمد آمد ہے اور سیاسی جماعتوں کے امیدوار انتخابی مہم کے سلسلے میں اپنے اپنے حلقوں کا دورہ کررہے ہیں لیکن اس بار سیاسی رہنماؤں کو اپنے حلقے کے لوگوں کی طرف سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے بعد اب تحریک انصاف کے امیدوار بھی ووٹرز کے غصے کا شکار ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…