اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے اعلی بیوروکریسی میں تقرری اور تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ،سردار احمد نواز سکھیرا کو دوبارہ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات ،احسان غنی کو ڈی جی آئی بی ،محمد سلیمان خان کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا،اور عشرت علی کو چیئرمین سی ڈی اے تعینات کر دیا ہے ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے آفیسر سردار احمد نواز سکھیرا کو سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن سے تبدیل کر کے دوبارہ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات ، پولیس سروس گروپ کے گریڈ 22کے آفیسر محمد سلیمان خان کو ڈی جی آئی بی سے تبدیل کر کے نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا ،پولیس سروس گروپ کے گریڈ 22کے آفیسر احسان غنی کو نیشنل کوآرڈنیٹر سے تبدیل کر کے ڈی جی انٹیلی جنس بیوور،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22کے آفیسر ارشد مرزا کو سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات سے تبدیل کر کے واپس سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20کے آفیسر عثمان اختر باجوہ کی خدمات کیڈ ڈویژن کے حوالے کر دی ہیں ،سی ڈی اے کے بورڈ نے عثمان اختر باجوہ کو چیئرمین سی ڈی اے بنانے کی منظوری دی ہے ۔تمام اعلی افسران فوری طور پر اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے ۔ وفاقی حکومت نے اعلی بیوروکریسی میں تقرری اور تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ،سردار احمد نواز سکھیرا کو دوبارہ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات ،احسان غنی کو ڈی جی آئی بی ،محمد سلیمان خان کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا،اور عشرت علی کو چیئرمین سی ڈی اے تعینات کر دیا ہے ۔