بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

مسلم لیگ ن کے مزید دو اہم رہنماؤں نے اپنے گروپ سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا،ٹکٹ جاری

datetime 29  جون‬‮  2018 |

فیروزہ(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ 175سے مسلم لیگ ن کے امیدوارچوہدری مسعوداحمد اور صوبائی حلقہ 257سے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محموداحمد جن کا ٹکٹ گزشتہ روز جاری کرنے کے بعد منسوخ کردیا گیا تھا نے اپنے بڑئے بلدیاتی گروپ اور مسلم لیگ ن کے اہم عہدے داران کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکر لی ۔گزشتہ شب میاں والی قریشیاں میں تحریک انصاف کے

مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر مخدوم خسروبختیار سے اپنے گروپ کے ہمراہ طویل مشاورت کرکے باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کااعلا ن کردیا ،جس کے بعد چوہدری مسعوداحمد کوصوبائی حلقہ 257میں باضابطہ طور پر تحریک انصاف کا امیدوار نامزد کر کے اانہیں ٹکٹ بھی جاری کردیا گیا ہے ،مسلم لیگ ن کی قیادت نے کچھ روزپہلے سابق ایم پی اے وتعمیروطن گروپ کے سربراہ چوہدری مسعوداحمد کو قومی حلقہ 175 اور ان کے چھوٹے بھائی سابق ایم پی اے چوہدری محمواحمد کو صوبائی حلقہ 257میں مسلم لیگ ن کا باضابطہ طور پر امیدوارنامزد کر کے پارٹی ٹکٹ نا صرف جاری کردئے تھے بلکہ صوبائی حلقوں 255اور256کے ونگزکے ٹکٹ کااختیار بھی دے دیا تھا تاہم چندروز بعد جب مسلم لیگ ن کے ان نامزدامیدواران نے بھر پور اندازمیں اپنی رابطہ مہم شروع کردی تو سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی وسینٹر چوہدری جعفراقبال گجر ،ان کی اہلیہ سابق ایم این اے بیگم عشرت اشرف کی مداخلت پر جاری ٹکٹ منسوخ کر کے صوبائی حلقہ 257میں اسلام اسلم کو ٹکٹ جاری کر دیا جس کے خلاف مسلم لیگ ن تحصیل لیاقت پورکے عہدے داران واراکین نے شدید احتجاج کیا،اس فیصلہ کے بعد چوہدری مسعوداحمد اور چوہدری محموداحمد سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوں بالخصوص مخدوم خسروبختیار نے رابطہ قائم کر کے ملاقات کی خواہش کااظہار کیا ،گزشتہ شب ان رہنماوں میں طویل ملاقات ہوئی ،

جس میں تمام معاملات کاجائزہ لیا گیا جس کے بعد چوہدری مسعوداحمد اور چوہدری محمود احمد نے اپنے بلدیاتی گروپ کے چیئرمینز،وائس چیئرمینز کونسلرزاور مسلم لیگ ن کے کئی رہنماوں کے ہمراہ باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ،اس دوران چوہدری مسعوداحمد کو صوبائی حلقہ 257سے تحریک انصاف کا باضابطہ امیدوار نامزد کر کے انہیں ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے واضع رہے کہ 2013کے قومی انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے چوہدری مسعوداحمد کوٹکٹ کی یقین دہانہی کروا کر عین وقت میں ٹکٹ سے جواب دے دیا تھا،

قومی حلقہ 175سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے وامیدوار شیخ فیاض االدین نے صوبائی حلقہ 257میں اسلام اسلم اورصوبائی حلقہ 260میں چوہدری اعجازشفیع کواپنے ونگزمیں لینے سے صاف انکاردکردیا تھا جس پر مسلم لیگ ن کی قیادت نے چوہدری اعجاز شفیع کی جگہ حاجی محمدارشدجاوید اور صوبائی حلقہ 257میں اسلام اسلم کی جگہ چوہدری مسعوداحمد گروپ کو امیدوارنامزد کر کے انہیں باضابطہ طور پر ٹکٹ جار کر دئے گئے تھے لیکن گزشتہ سے پیوستہ شب چوہدری جعفراقبال اور بیگم عشرت اشرف کی لاہور میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقاتوں ربطوں اورمداخلت پر

تحصیل لیاقت پور کے بڑئے گروپ چوہدری مسعوداحمد کو جاری شدہ ٹکٹ منسوخ کر کے اسلام اسلم کو جاری کردیا گیا ،جس کے بعد چوہدری مسعود احمد گروپ نے باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ،چوہدری مسعوداحمد جیسی مضبوط عوامی شخصیت اورتین بار رکن پنجاب اسمبلی رہنے والے سیاست دان کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف تحصیل لیاقت پور میں بڑی مضبوط قوت بن کر ابھری ہے جس کے باعث قومی حلقہ 175میں تحریک انصاف کے امیدوار مخدوم مبین احمد اور قومی حلقہ 176میں تحریک انصاف کے امیدوار میاں غوث محمد کوکامیابی کے قریب تر کردیا ہے ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…