بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

عام انتخابات میں عمران خان کا کیا حشر کریںگے؟سعد رفیق نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیرریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے عام انتخابات میں عمران خان کو بھر پور شکست دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بائیکاٹ کی کوئی سوچ نہیں ڈٹ کر سیاسی مخالفین کا مقابلہ کر یں گے ‘ قومی احتساب بیورو (نیب ) اور عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات میں الجھا کر مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کو متاثر کیا جارہا ہے‘

(ن) لیگ کے لیے بھی انتخابی مہم کے لیے اسی طرح کی آزادی دی جائے جیسی دیگر سیاسی جماعتوں کو حاصل ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 131لاہور کے عوام ان کے ساتھ ہیں اور وہ تحریک انصاف کے چیئرمین کو بھاری اکثریت سے شکست دیں گے۔خواجہ سعد رفیق نے شکوہ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع فراہم نہیں کیے جارہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کو اس طرح نشان بنایا جاتا رہا تو ہم بہت کچھ بول سکتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مختلف حربوں سے ہمیں تنگ کرنا بند کیا جائے اور ہمیں بھی الیکشن لڑنے کا پورا پورا موقع دیا جائے۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں کوئی سوچ و بچار نہیں کی گئی۔خواجہ سعد رفیق نے الزام عائد کیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب ) اور عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات میں الجھا کر مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کو متاثر کیا جارہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے لیے بھی انتخابی مہم کے لیے اسی طرح کی آزادی دی جائے جیسی دیگر سیاسی جماعتوں کو حاصل ہے۔  سابق وفاقی وزیرریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے عام انتخابات میں عمران خان کو بھر پور شکست دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بائیکاٹ کی کوئی سوچ نہیں ڈٹ کر سیاسی مخالفین کا مقابلہ کر یں گے

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…