اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ کے ایک اور اہم رہنما نے بغاوت کردی، عمران خان کی جیت کے امکانات روشن ہو گئے

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے حلقہ این اے 53 سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے آزاد امیدوار ملک حفیظ الرحمن کی جانب سے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد شاہد خاقان عباسی کی شکست اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جیت کے امکانات روشن ہو گئے ۔ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حلقہ 53کے لئے

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹکٹ جاری کرنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر کارکن ملک حفیظ الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ الرحمن کے ساتھ این اے 53 کی سات برادریوں کے ووٹ جن کی تعداد 20سے 21ہزار بتائی جارہی ہے مکمل طور پر یکجا ہے ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں راجہ ظفر الحق ،مشاہد حسین سید و دیگر نے ملک حفیظ الرحمن سے ذاتی حیثیت سے رابطہ کرکے انہیں دستبردار کرنے کے لئے کوششیں کررہے ہیں تاہم ملک حفیظ الرحمن نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق حلقہ این اے 53پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے امیدوار ہیں اور اس حلقہ میں 50ہزار کے قریب اقلیت کا ووٹ ہے اور مسیح برادری سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خاطر خواہ روابط نہ ہونے کے باعث 30اور35ہزار کے قریب ووٹ عمران خان کو جانے کے امکانات ہیں ۔دوسری جانب ملک حفیظ الرحمن کے برادری ازم کا ووٹ ٹوٹ جانے کے باعث پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ووٹ بنک میں واضح کمی لانے کا سبب بنے گا۔ وفاقی دارالحکومت کے حلقہ این اے 53 سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے آزاد امیدوار ملک حفیظ الرحمن کی جانب سے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد شاہد خاقان عباسی کی شکست اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جیت کے امکانات روشن ہو گئے

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…