منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عام انتخابات کیلئے چار مراحل مکمل ،انتخابی نشانات کیساتھ امیدواروں کی حتمی فہرست کب جاری کی جائیگی؟ کون سے اہم سیاسی رہنما انتخابات سے دستبردار ہوئے ، رپورٹ جاری کر دی گئی 

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور/کراچی( نیوز ڈیسک) عام انتخابات کے لیے چار مراحل مکمل ہو گئے ،اگلے مرحلے میں آج ( ہفتہ) کے روز تمام ریٹرننگ افسران کی جانب سے انتخابی نشانات کے ساتھ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی،سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق 29جون امیدواروں کی جانب سے الیکشن سے دستبردار ہونے اور پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کا آخری روز تھا جس کے دوران کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے۔

ملتان سے قومی اسمبلی کی 2نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔ریٹرننگ افسر کے مطابق جاوید ہاشمی نے این اے 155اور این اے 158سے نامزدگی فارم واپس لے لیے۔ مریم نواز نے حلقہ این اے 125سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ۔مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے حلقہ این اے 132اور پی پی 164اور 165سے پارٹی ٹکٹ جمع کر ادئیے ۔اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں نے پارٹی ٹکٹس ریٹرننگ افسر کو جمع کرادئیے۔پی ٹی آئی کی جانب سے حلقہ این اے 52سے راجہ خرم نواز، این اے 53سے پارٹی چیئرمین عمران خان اور این اے 54سے اسد عمر کا پارٹی ٹکٹ جمع کرایا گیا۔حلقہ این اے 53سے عمران خان کے کورنگ امیدوار علی بخاری نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔متحدہ مجلس عمل کی جانب سے این اے 53اور 54میں میاں اسلم نے اپنے پارٹی ٹکٹ جمع کرائے جبکہ (ن) لیگی امیدوار انجم عقیل نے این اے 54سے اپنا پارٹی ٹکٹ ریٹرنگ آفیسر کو جمع کرا دیا۔راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 60سے متحدہ مجلس عمل کے رضا احمد شاہ نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔راولپنڈی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 13سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار چوہدری سرفراز افضل نے پارٹی ٹکٹ جمع کرا دیا۔پیپلز پارٹی کی امیدوار شہلا رضا نے قومی اسمبلی کی نشست این اے243کراچی کے لیے ٹکٹ جمع کرادیا

جبکہ این اے 242سے (ن)لیگ کے حاجی شرافت علی نے پارٹی ٹکٹ آر او کو جمع کرا دیا۔کراچی کی ہی قومی اسمبلی کی نشست این اے 245سے پیپلز پارٹی کے فرخ نیاز تنولی نے پارٹی ٹکٹ آر او کو جمع کرادیا۔کراچی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 92سے پیپلز پارٹی کے امیدوار رانا شاہد نے ریٹرننگ افسر کو پارٹی ٹکٹ جمع کرادیا جبکہ پی ایس 104سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نوراللہ اچکزی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔جمشید دستی نے این اے 181، این اے 183سمیت پانچ قومی اور ایک صوبائی حلقے سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ، حنا ربانی کھر اور نور ربانی کھر نے 2قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 182اور این اے 183سے کاغذات واپس لیے،غلام مصطفی کھر نے بھی این اے 183،عبدالرحمان کھر نے این اے 183سے کاغذات واپس لیے ،

میانوالی سے عمران خان کے کورنگ امیدواروں عطاء اللہ خان اور محمد علی خان نے کاغذات واپس لے لیے ۔ گجرات سے حلقہ این اے 69سے آزاد امیدوار افضل گوندل نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ،افضل گوندل نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذا ت نامزدگی جمع کروائے تھے ۔سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے تحت چودھری پرویز الٰہی این اے 69پر مشترکہ امیدوار ہوں گے ۔اسی طرح آخری روز کئی امیدواروں نے اپنے پارٹی ٹکٹس جمع کرائے جبکہ کئی نے کاغذات نامزدگی واپس لئے ۔یاد رہے کہ انتخابی عمل کے لیے پہلے مرحلے میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس کے بعد دوسرے مرحلے میں اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوا اور تیسرے مرحلے میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…