لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لیگی رہنماؤں کی نااہلی کے حوالے سے کہا کہ ایک ایک کرکے نااہل کیوں کر رہے ہیں ایک ہی دفعہ پوری جماعت کو نااہل کیوں نہیں کر دیتے، مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ ن لیگ کو ٹارگٹ کیا جارہاہے،
لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کی چالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جیت رہی ہے، اسی لیے ہدف بنایا جارہا ہے، مریم نواز نے کہا کہ جو مرضی کرلیں پولنگ کے دن عوام کو نہیں روکا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہصرف ن لیگ کو ہی ٹارگٹ بنایا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ نااہلیاں ن لیگ کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں، ہم انشااللہ جیتیں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اورسابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والدہ کی طبیعت بہتر ہوتے ہی پاکستان واپس جائیں گے ، پارٹی قیادت جہاں کہے گی وہاں سے الیکشن لڑوں گی ،سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کو شیر کے نشان سے محروم کیا گیا ،یہ 2018ہے قوم جاگ رہی ہے ،لوگوں نے ہمارے جلسوں کو کامیاب بنایا ۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ والدہ کی طبیعت بہتر ہوتے ہی پاکستان واپس جائیں گے ، پارٹی قیادت جہاں کہے گی وہاں سے الیکشن لڑوں گی ،سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کو شیر کے نشان سے محروم کیا گیا ،یہ 2018ہے قوم جاگ رہی ہے ،لوگوں نے ہمارے جلسوں کو کامیاب بنایا ۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لیگی رہنماؤں کی نااہلی کے حوالے سے کہا کہ ایک ایک کرکے نااہل کیوں کر رہے ہیں ایک ہی دفعہ پوری جماعت کو نااہل کیوں نہیں کر دیتے، مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔