سکھر (نیو زڈیسک) ٹکٹ نہ ملنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما سیف اللہ دھاریجو نے ایم ایم اے میں شمولیت اختیار کرلی، سیف اللہ دھاریجو پی ایس 21گھوٹکی سے ایم ایم اے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔جمعہ کو سابق صوبائی وزیر جام سیف اللہ دھاریجو نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی، جام سیف اللہ دھاریجو نے ٹکٹ نہ ملنے پر راہیں جدا کرلیں،جام سیف اللہ دھاریجو نے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرلی،
جام سیف اللہ دھاریجو پی ایس21 گھوٹکی سے ایم ایم اے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، سیف اللہ پی پی کے ٹکٹ پر چار بار ایم پی اے اور ایک بار ایم این اے بن چکے ہیں، جام سیف اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی سے علیحدگی باقاعدہ طور پر اعلان کیا، پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کے ٹکٹ سے پی ایس 21سے الیکشن لڑوں گا، پیپلز پارٹی پر فریال تالپور کا قبضہ ہے، فریال تالپور مجھے نظرانداز کرتی رہیں اور حتیٰ کہ الیکشن کیلئے ٹکٹ بھی نہیں دیا گیا۔