اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے اپنی جگہ حلقہ سے اہلیہ کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کر لیا، دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز عزیز این اے 77 ناروال سے الیکشن لڑیں گی ۔ دانیال عزیز کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیئے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے دانیال عزیز کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ دانیال عزیز کی جگہ ان کی اہلیہ الیکشن لڑیں گی۔
دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز عزیز این اے 77 ناروال سے الیکشن لڑیں گی ، دانیال عزیز کے والد انور عزیز پنجاب اسمبلی کی نشست سے ن لیگی امیدوار ہیں ۔ مہناز عزیز چیلڈرنز گلوبل نیٹ ورک کی چیف ایگزیکٹو اور فائونڈنگ ڈائریکٹر ہیں انہوں نے قائد اعظم یونیورسٹی سے ایم ایس سی اینتھروپالوجی کیا ہوا ہے ۔ 2018 کے عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکیں جس کے باعث اب انہوں نے اپنی اہلیہ کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیاہے ۔ ۔ واضح رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت کے برخاست ہونے تک کی سزا سنائی جس کے باعث وہ پانچ سال کیلئے نا اہل ہو گئے ہیں