لاہور( نیوز ڈیسک )عمرے کے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی سعودی عرب میں قیام پذیر عمرہ زائرین کو پچاس ہزارریال جرمانہ اور چھ ماہ قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزارت مذہبی امور نے سعودی حکام کے حوالے سے بتایاکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں اضافی قید کی سزابھگتنا ہوگی۔وزارت نے کہاکہ عمرہ زائرین کی مقررہ وقت پر واپسی نہ ہونے کی صورت میں ٹورآپریٹرز کے لائسنس منسوخ کردئیے جائیں گے اوردیگر سخت سزائیں بھی دی جائیں گی۔