جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ شہباز شریف کی جان کو سنگین خطرہ ‘‘ سابق وزیراعلی پنجاب پر حملے کی منصوبہ بندی تیار کر لی گئی

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جان کو خطرہ لاحق ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف پر دہشت گردوں نے حملے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ۔ پاکستان میں الیکشن کی تاریخ جوں جوں قریب آتی جارہی ہے ، سیاسی رہنمائوں کی انتخابی مہم میں بھی تیزی آگئی ہے ۔ ہر طرف انتخابی مہم کا زور تیزی پکڑ گیا ہے ۔ قومی اخباری کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کئی نامور سیاستدان کی جانوں کو خطرہ ہے ۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل کائونٹر رازم اتھارٹی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پر حملے کی منصوبہ تیار کر لی ہے ۔ وہ کسی وقت بھی ان پر حملہ آور ہو سکتے ہیں ۔ نیکٹا کی طرف سے محکمہ داخلہ ، آئی ایس آئی ، ملٹری انٹیلی جنس ، سپیشل برانچ ، آئی بی سمیت دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کو بھیجے جانے والے مراسلے میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی سیکیورٹی بڑھانے اور خفیہ نگرانی کرنے کیلئے سخت فوری اقداما ت کا حکم دیا ہے ۔ انتہائی قابل اعتبار ذرائع نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ افغانستان کے صوبہ کنٹر میں دہشتگردوں کے مختلف گروپوں میں کمانڈروں کا اجلاس ہوا جس میں یہ پاکستان میں دہشتگردی کے مذموم منصوبے بناگئے ۔ اس کے علاوہ پی پی اور اے این پی کے جلسوں کو بھی نشانہ بنانے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ ان تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نیکٹا نے شہباز شریف کی سیکیورٹی بڑھانے کیلئے سیکیورٹی ایجنسیوں کو حکم جاری کر دیاہےہے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…