جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عوام سے 32سال پرانا ساتھ چھوڑ دیا گیا شریف خاندان اپنی سیاسی زندگی کا اہم فیصلہ کرنے پر مجبور کیوں؟

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیو زڈیسک)شریف فیملی نے 32سال بعد لاہور سے اپنے آبائی حلقے کو خیرباد کہہ دیا۔ این اے 125 سے مریم نواز کی دستبرداری کے بعد وحید عالم خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی سیاست کا آغاز 1985 میں گوالمنڈی، اسلام پورہ ، مزنگ اور دیگر علاقوں پر مشتمل حلقہ این اے 95 سے کیا۔جو1998 کی مردم شماری کے بعدحلقہ این اے120 اور اب نئی مردم شماری کے بعد

این اے 125 کہلایا۔نواز شریف 6 بار اس حلقے سے انتخاب جیت چکے ہیں۔سال 2018 کے ضمنی الیکشن میں انکی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اس حلقہ سے کامیاب ہوئیں۔ عام انتخابات کیلئے مریم نواز نے اس حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے لیکن انہوں نے این اے 125 کی بجائے این اے 127 کو ترجیح دی۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بھی اس حلقہ سے انتخاب لڑنے کو اہمیت نہ دی اس طرح 32 سال بعد شریف فیملی نے اس حلقہ کو خیر باد کہہ دیا۔مریم نواز کی جانب سے این اے 127 کا میدان سنبھالنے کے بعد اسی حلقہ سے مسلسل دو بار انتخاب جیتنے والے لیگی رہنماء ملک پرویز کو این اے 133 سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…