بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ بارشیں،محکمہ موسمیات نے شہروں کےنام جاری کر دیئے

datetime 29  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔جمعے کو پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اورٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہری موسم کے مزے لینے نکل پڑے۔لاہور، فیصل آباد،ساہیوال، اوکاڑہ ،قصور ،گجرات اور پاک پتن میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،بارش سے گرمی اور حبس کا زور کم ہوا تو کئی علاقوں کی سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوب گئیں۔

کراچی میں گزشتہ روز ہلکی بارش کے بعد حبس نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا،عمر کوٹ سمیت اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بادلوں نے انٹری دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں سمیت کراچی اور اندرون سندھ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور،ٹھٹہ،حیدرآباد، کراچی ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی،سرگودھا ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارشسندھ:ڈہلی 80، چھور44، چھاچرو40،مِٹھی33، ڈپلو 24، بدین 07،کولائی 04،کراچی (جناح ٹرمینل، لانڈھی 02)، پنجاب:سیالکوٹ( ائیرپورٹ 45، کینٹ 40)، قصور38،گوجرانوالہ 28، لاہور (پنجاب یونیوسٹی23، سٹی21، ائیرپورٹ19)،اوکاڑہ 18، بہاولنگر، ساہیوال 08، گجرات 06، فیصل آباد 02،گلگت بلتستان: سکردو12 اور استور میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت 47 ،سبی 46، روہڑی 44، شہیدبینیظیرآباد 43، لسبیلہ، نوکنڈی، پنجگور میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…