لندن (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 25جولائی کو جو ہو گاوہ نوشتہ دیوار ہے، 1970کی طرح کا کھیل کھیلا جا رہا ہے،اگر دھاندلی نہ روکی گئی تو نتائج ہولناک ہوں گے، شاہد خاقان عباسی اور دانیال عزیز کی نااہلی پر افسوس ہوا، قمر الاسلام کے بچوں نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے پارٹی کو ہدایت کی کہ
انکی بیٹی اور بیٹے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں،پری پول دھاندلی کی جا رہی ہے اسے بند ہونا چاہیے۔وہ جمعرات کو ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دھاندلی کی نئی تاریخ راقم کی جا رہی ہے،اگر دھاندلی نہ روکی گئی تو نتائج ہولناک ہوں گے، ایک جیسے مقدمات میں دوسروں کے فیصلے کچھ اور ہمارے کچھ اور آئے ہیں، پچھلے کئی مہینوں کا ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں، صرف میں اور میرے ساتھی نشانہ بن رہے ہیں،25جولائی کو جو ہو گاوہ نوشتہ دیوار ہے، پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ قمر الاسلام کی بیٹی اور بیٹے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دانیال عزیز کی نااہلی پر افسوس ہوا، کہیں دانیال عزیز تو کہیں شاہد خاقان عباسی کو نااہل قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قمر الاسلام کے بچوں نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، نیب، ریٹرننگ افسران اور دیگر نے یہ کیا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے،1970کی طرح کا کھیل کھیلا جا رہا ہے،1971میں مشرقی پاکستان علیحدہ ہو گیا تھا، پری پول دھاندلی کی جا رہی ہے اسے بند ہونا چاہیے۔