اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ پنجاب میں 20 ، پورے ملک میں 14 پوائنٹس کے ساتھ آگے ،کارکردگی کی وجہ سے 25 جولائی کو جیت یقینی ، انتہائی اہم خبر سامنے آ گئی

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی میڈیاکمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات میں کسی بھی قسم کی مداخلت ، دھاندلی ، کارکنوں کو ڈرانے دھمکانے یا نتائج کو تبدیل کرنے کیخلاف بھر پور مزاحمت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپین یونین کے چیف الیکشن آبزور مائیکل گاہلر اور نیشنل ڈیموکریٹک انسٹیٹیوٹ کے صدر کینیتھ وولک کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا

کہ مسلم لیگ (ن) پاکستانی اور عالمی مبصرین کو 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کو مانیٹر کرنے کے لیے خوش آمدید کہتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی اور مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات آزادانہ اورشفاف ہوں۔انتخابی امیدواروں اور رائے دہندگان کو ڈرانے دھمکانے یا نتائج کو تبدیل کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی مداخلت سے انتخابی عمل پر اعتماد کو ٹھیس پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو دھاندلی کو روکنے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے اور الیکشن پر نظر رکھنے والے اداروں پلڈاٹ ، فافن اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے ساتھ بھی مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مسلم لیگ ن مقامی اور عالمی مبصرین کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ مشاہد حسین سید نے یورپین یونین اور این ڈی آئی کے مبصرین کو بتایا کہ مسلم لیگ ن اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ اور فروغ کا عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے خلاف یکطرفہ کارروائیوں سے بھی مبصرین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اور بین الاقوامی میڈیا میں شائع ہونے والے تمام سروے ظاہر کرتے ہیں

کہ مسلم لیگ ن کو مخالف جماعتوں پر واضح برتری حاصل ہے۔ مسلم لیگ ن پنجاب میں 20 پوائنٹس جبکہ پورے ملک میں 14 پوائنٹس کے ساتھ آگے ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ ہم مکمل شفاف اور عوامی مسائل کے حوالے سے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری گزشتہ کارکردگی اور خاص طور پر پنجاب میں بہترین ٹریک ریکارڈ کی وجہ سے 25 جولائی کو مسلم لیگ ن کی جیت یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق سمیت پورے پاکستان میں تمام سیٹوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار انتخابات مین حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی مبصرین کو مسلم لیگ ن کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…