اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پنڈی میں سٹہ چل رہا ہے کہ الیکشن ہوں گے یا نہیں، میری کامیابی پر کتنا ریٹ لگ چکا ہے، شیخ رشید کے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں حیران کن انکشافات

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمیشہ پاکستان کے لئے سیاست کرتا ہوں اور اپنی مفاد کو سیاست میں آڑے آنے نہیں دیتا۔ انتخابی مہم پر 10 لاکھ روپے خرچ کر چکا ہوں میرادل گواہی دے رہا ہے کہ اس دفعہ سب سے زیادہ ووٹ لوں گا کوشش ہے کہ عمران خان کے ساتھ حکومت بنائیں گے شریف خاندان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں پنڈی میں سٹہ چل رہا ہے کہ الیکشن ہوں گے یا نہیں۔ نواز شریف مریم نواز کو سیاست میں لے کر آئے ۔

میری کامیابی پر 30 پیسے کا ریٹ لگ چکا ہے۔ ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف ثبوت عدالت کو فراہم کر چکا ہوں۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دونوں حلقوں سے ان شاء اللہ قلم اور دوات کو ووٹ ملے گا انتخابی مہم کا پہلا جلسہ آج کر رہے ہیں ہمارے تمام پوسٹرز اور بینرز ہٹا دے ہیں لوگوں کے گھروں سے بھی پینافلیکس ہٹائے جا رہے ہیں۔ انتخابی مہم پر 10 لاکھ روپے خرچ کر چکا ہوں انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن میں ٹکٹ اس کو دیا جاتا ہے جو امیر ہو جس کے پاس پیسہ ہو میرے حلقہ بھی پرانا ہے میرے ووٹر بھی پرانے ہیں ۔ میں اپنے حلقے میں سیاسی گہما گہمی دیکھ رہا ہوں جو پہلے الیکشن میں ہوتے تھے۔ حلقہ 62,60 میں میری انتخابی اور سیاسی گہما گہمی ٹھیک ہے میرے خلاف کیس میں مخالفین نے میرے اوپر جوا لگایا ہو اہے وہ سب سمجھ رہے تھے کہ نااہل ہو جاؤں گا اور میرا سیاسی خاتمہ ہونے جا رہا ہے فیصلے کے بعد مخالفین مایوسی کا شکار ہوئے جبکہ سپوٹر میں خوشی کی لہر ڈور گئی اللہ جب عزت دیتا ہے تو انصاف پر مبنی فیصلہ آتا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ اتوار کو سپریم کورٹ میں میرے ہسپتال کے کیس کا فیصلہ ہو گا۔ جس طرح چیف جسٹس ثاقب نثار عوامی فلاح و بہبود کے لئے فیصلے کر رہے ہیں اس طرح اس کیس میں بھی عوام کی مفاد پر مبنی ٖفیصلہ ہو گا

کیونکہ ماں بچے کی ہسپتال کسی جماعت کے لئے نہیں ہے یہ ان ماؤں کے لئے ہے جو سڑک پر ایڑیاں رگڑ رگڑ کر بچے جنم دیتی ہیں۔ اس ہسپتال میں 400 بچیوں کا نرسنگ سکول بھی ہو گا جس کا فائدہ راولپنڈی شہر کو ہو گا ۔ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ دل کا حال کوئینہیں جانتا لیکن کوئی شخص تجربے کو شکست نہیں دے سکتا میں پاکستان کے لئے سیاست کرتا ہوں اپنی مفاد کے لئے نہیں ۔ آج تک پاکستان میں تھڑاسیاست کسی نے نہیں کی انہوں نے مزیدکہا کہ موٹر سائیکل پر مری روڈ جانا

ایک پری پلان منصوبہ نہیں تھا اب تک اس ویڈیو کو 13 کروڑ افراد نے سوشل میڈیا پردیکھ چکے ہیں۔ مجھے سوشل میڈیا کی کوئی سوچ بوجھ نہیں ہے زندگی میں کبھی کوئی ٹویٹ نہیں کیا۔ 13 کروڑ افراد کا ویڈیو دیکھنا ایسا ہے کہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں مجھے عاشق رسول سمجھتے ہیں۔ میرا دل کہتا ہے کہ اس دفعہ الیکشن میں ریکارڈ ووٹ لوں گا کیونکہ میری شیخ برادری بھی میرا ساتھ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا کام ہوتو پاؤں پکڑتے ہیں اگر نہ ہو تو گلے پڑتے ہیں

یہ جیل کاٹنے کی عادی نہیں ہے جیل میں ان کی چیخیں نکل جاتی ہیں عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔ جس دن شریف خاندان سچ بولیں گے اس دن ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو جیل میں ہونا چاہئے تھا ان کے خلاف سارے ثبوت عدالت کو فراہم کر چکا ہوں۔ اس ملک میں چور چور کا ساتھی ہے۔ شریف خاندان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ 25 جولائی کو ہر حال میں الیکشن ہونا چاہئے لیکن ووٹنگ کا وقت بڑھانا چاہئے

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں مظلومیت کو دیکھانے کے لئے بچوں کو استعمال کرتے ہیں نواز شریف نے اپنے ایک خاص بندے کے ذریعے مجھے پیغام بھیجا اور کہا کہ تم ہمیشہ میرے خلاف بات کرتے ہو اصل کرپشن تو شہباز شریف کر رہے ہیں۔ شہباز شریف مکار اور شاطر شخص ہیں جو وکٹ کے دونوں جانب کھیلتے ہیں ملکی معیشت تباہ ہوئی ہے پینے کا پانی نہیں خان پور ڈیم سوکھ چکا ہے

اب یہ صورتحال ہے کہ لوگوں کو جنازے کو غسل دینے کا پانی تک نہیں مل رہا ۔ انہوں نے مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اگر جیت بھی جائے تو شہباز شریف وزیراعظم نہیں بن سکتا پاکستان کو باہر سے زیادہ اندر سے خطرہ ہے اگرفوج نہ ہوتاتو پاکستان کے اندر خانہ جنگی کرا کے پاکستان کو تباہ کیا جاتا شیخ رشید نے دعوہ کیا ہے کہ راولپنڈی کے دو حلقوں سے الیکشن جیتیں گے جس پر 30 فیصد ریٹ لگ چکا ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…