زرداری لیگ اور لٹیروں کو خلائی مخلوق سے نہیں خدائی مخلوق سے خوف ہے،سابق سپیکر اسمبلی کا دبنگ بیان

29  جون‬‮  2018

بدین (نیوز ڈیسک)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور جی ڈی اے کی امیدوار حلقہ این اے 230 بدین ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ زرداری لیگ اور لٹیروں کو خلائی مخلوق سے نہیں خدائی مخلوق سے خوف ہے اور خلق خدا اب ان لوٹیروں سے نجات حاصل کر کہ رہے گی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز درگاہ شاہ قادری پر فاتح اور پھولوں کی چادر چڑھا کر کی اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ عوام سندھ کے سابق حکمرانوں کی لوٹ مار اور زیادتیوں اور کریپشن سے تنگ آچکے ہیں سابق حکمرانوں نے ان سے روزگار چھین لیا پینے کے پانی صحت علاج اور دیگر بنیادی سہولتوں اور حقوق سے محروم رکھا کر پشن کے ریکارڈ قائم کئے انہوں نے کہا ہمارا مقابلہ ایک مافیا سے ہے عوام کی امیدیں جی ڈی اے میں ہیں انہوں نے کہا عوام کی نفرت کو دیکھتے ہوئے پیپلزپارٹی کے امیدوار ان کو چھوڑ کر ہمارے پاس آرہے ہیں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا سابق حکمران عوام اور سندھ دشمن ٹولے کو خلاء مخلوق سے نہیں بلکہ خداء مخلوق سے ہے جس کے ساتھ اس ٹولے نے ظلم کی انتہا کی انہوں نے کہا ہم الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کے ا ب تک کے اقدامات سے مطمعین نہیں آروز اور سرکاری مشینری کی بڑی تعداد سابق حکمرانوں کی ہمدرد ہے سیڈا کا چئیرمیں پانی کی قلت اور تقسیم کو سیاسی مقاصد کے لیئے استعمال کر رہا ہے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا عوام نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کیا اور ہم بھی ہمیشہ عوام کے اعتماد پر پورا اترے ہم نے بدین کے عوام کی خدمت کی خوشی غمی کے ساتھی ہیں ہم نے ریکارڈ ترقیا تی کام کرواے اور عوام کے ساتھ محبت کا یہ رشتہ ہمیشہ کے لیے قائم ہے اور رہے گا انہوں نے کہا عوام اج بھی ہمارا شاندار استقبال کر رہی ہے اور ہمارے مخلفین کو عوام میں جانے اور ان کا سامنا کرنے میں مشکلات آرہی ہے۔



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…