لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ دانیال عزیز نے عدالتی حکم کو بجا لانے میں کوئی سرکشی نہیں کی’ سیاستدانوں کی اگر اسی طرح گرفت ہونے لگی تو معاملات مشکل کا شکار ہوجائیں گے’ فیصلہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کا ہے اور اس کی آئینی حیثیت ہے۔ جمعرات کو رانا ثنا اللہ نے دانیال عزیز کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کا ہے دانیال عزیز نے کوئی توہین عدالت نہیں کی۔یہ فیصلہ اعلی عدالت کا ہے
اور اس کی آئینی حیثیت ہے۔ دانیال عزیز نے عدالتی حکم کو بجا لانے میں کوئی سرکشی نہیں کی۔ سیاستدانوں کی اگر اسی طرح رفت ہونے لگی تو معاملات مشکل کا شکار ہوجائیں گے۔ یہی بدقسمتی ہے جھٹکے لگانے والوں کی کہ وہ کتنے جھٹکے لگا رہے ہیں جتنی پاکستان مسلم لیگ کی تذلیل کی گئی اتنا ہی عوام میں اس جماعت کی مقبولیت ہوئی اور اتنا ہی اس کا ووٹ بینک بڑھا ہے۔ ہم اس فیصلے سے متفق ہیں۔ جنرل مشرف نے بھی عدلیہ کے متعلق باتیں کی تھیں وہ بھی توہین عدالت کا مرتکب ہیں۔