ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

مالکان کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن گھریلو ملازمہ جان بچا کرعمران خان کے گھر پہنچ گئی،بچی کو محفوظ ہاتھوں میں پہنچا دیا گیا

datetime 29  جون‬‮  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک) مالکان کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن گھریلو ملازمہ جان بچا کر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر پہنچ گئی‘بچی کو چائلڈ پروٹکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نارووال کی رہائشی چھ سالہ گڑیا کو اس کے والدین نے لاہور میں ملازمت پر رکھوا کر اسکی تنخواہ وصول کرلی جبکہ مالکان بچی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ بچی کا کہنا تھا کہ مالکان چھوٹی چھوٹی غلطی پر وحشیانہ

تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ جس سے تنگ آ کر اس نے گھر سے بھاگنے میں عافیت جانی اور نامعلوم شخص اسکو زمان پارک چھوڑ گیامعاملہ کی نشاندہی کرکے متاثرہ بچی کو چائلڈ پروٹکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔ چائلڈ پروٹکشن بیورو حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والدین کو ٹریس کر کے مالکان کی نشاندہی کرتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور بچی کی کفالت کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…