منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹکٹوں سے محروم ناراض رہنماؤں اور کارکنوں کا عمران خان کی رہائشگاہ اور گلبرگ آفس کے باہر احتجاج،عمران خان کی گاڑی کو روک لیا، رہائشی گھرو ں میں محصور ہو کر رہ گئے

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/ملتان(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنماؤں اور انکے حامیوں کی جانب سے انتخابات کیلئے ٹکٹیں نہ ملنے کیخلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ، لاہور،شاہدرہ، منڈی بہا ؤالدین، ننکانہ صاحب اور دیگر علاقوں کے ٹکٹوں سے محروم ناراض رہنماؤں اورکارکنوں نے لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک اور گلبرگ آفس کے باہر احتجاج کیا ،مظاہرین نے عمران خان اور ان سے ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور

پنجاب کے صدر عبد العلیم خان کی گاڑیوں کو روک لیا، ملتان میں بھی کارکنوں نے شاہ محمود قریشی کے گھر کا محاصرہ اور دھرنا دے کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لاہور میں قیام کے دوسرے روز بھی مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ۔ کارکنوں کے احتجاج کے باعث اطراف میں واقع رہائشیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا اور وہ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی زمان پارک پہنچے تو کارکنوں نے ان کی گاڑی کو روک لیا اور ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر احتجاج کیا ۔تحریک انصاف پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان بھی کارکنوں کے گھیرے میں آگئے۔ عبدالعلیم خان نے کارکنوں کے گلے شکوے سنے اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی۔ عمران خان کے گلبرگ آفس پہنچنے پر پی پی 144سے کارکن یاسر گیلانی کی قیادت میں وہاں بھی پہنچ گئے اور ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔عمران خان کی واپسی پر احتجاجی کارکنوں نے عمران خان کی گاڑی کو روک لیا اور یاسر گیلانی کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا ۔ملتان میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے شاہ محمود قریشی کے گھر کا محاصرہ کیا اور دھرنا دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر بھی جلا ئے اور

شاہ محمود کے خلاف نعرے بازی کی۔علاوہ ازیں کینسر میں مبتلا بچے کے والدین شوکت خانم ہسپتال میں داخل نہ کئے جانے پر عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے اور دھرنا دیا۔گوجرانوالہ کے رہائشی خاندان کا کہنا تھاکہ انکے پانچ سالہ بیٹے عباس کو شوکت خانم ہسپتال میں داخل نہیں کیا جارہا ۔ تحریک انصاف کے رہنما کہہ رہے تھے صاف پانی نہ ملنے پر بچے مر جاتے ہیں، ہمارا بچہ کینسر سے مر رہا ہے اسے شوکت خانم میں داخل کیوں نہیں کر رہے؟، عمران خان سے مطالبہ ہے

کہ وہ اس کا نوٹس لیں ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض خواتین سے ملاقات کر کے ان کے تحفظات سنے ۔ عمران خان نے تسلیم کیا کہ خواتین کی ٹکٹوں کے معاملے میں کچھ غلطیاں ہوئی ہیں ۔ تاہم عمران خان نے خواتین کے تحفظات دور کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ انٹرا پارٹی انتخابات میں خواتین کا میرٹ بنایا جائے گا اورپڑھی لکھی خواتین کو آگے لایا جائے گا



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…