منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

روٹھے ہو تم ، تم کو کیسے مناؤں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عمران خان نے لاہور کے ناراض رہنماؤں کو منالیا

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ناراض لاہور کی تنظیم کے رہنماؤں ولید اقبال کی قیادت میں شیخ امتیاز محمود، نعیم الحق، طاہر رشید، طارق حمید، ملک عثمان حمزہ اور میاں اویس انجم سے ملاقات کی اور گلے شکوے سنے۔ عمران خان نے رہنماؤں کو موجودہ سیاسی صورتحال میں بعض فیصلوں کو مشکل قرار دیکران کے پس منظر پر روشنی ڈالی۔ عمران خان نے لاہور کی تنظیم کی قربانیوں اور پارٹی کے ساتھ

وفاداری کو خوب سراہا ، انہوں نے ولید اقبال سے وعدہ کیاکہ این اے 131سے کامیابی کے بعد ان کی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں ولید اقبال ہی امیدوار ہوں گے۔ اس موقع پرانہوں نے شیخ امتیاز محمود کی پارٹی کیلئے خدمات کو بھی سراہا۔ ولید اقبال نے لاہور کی تنظیم کی طرف سے عام انتخابات کیلئے تیاری اور ڈور ٹو ڈور مہم بارے چیئرمین کورپورٹ پیش کی اور کہاکہ 25جولائی کا سورج عمران خان کی فتح کا پیغام لیکر طلوع ہوگا، تمام قائدین اپنے جدوجہدکو عملی رنگ دینے کیلئے جان لڑادیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…