راجن پور (مانیٹرنگ ڈیسک) وڈیروں اور سرداروں کے ظلم سے تنگ آئے غریب عوام ان کے مقابلے میں آ گئے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق راجن پور میں سرداروں اور وڈیروں کے مقابلے میں اس بار غریب عوام بھی انتخابات کے میدان میں اتر آئے ہیں، رپورٹ کے مطابق راجن پور کے حلقہ پی پی 297 سے دو امیدواروں کے منفرد اثاثے سامنے آئے ہیں، اس حلقے سے ایک امیدوار غوث بخش مزاری
المعروف شیرلنگ مزاری کے کل اثاثے صرف بیس چارپائیاں ہیں، اس امیدوار کے پاس کاغذات نامزدگی کے مطابق نہ گھر ہے نہ گاڑی، نہ کوئی زرعی زمین ہے اور نہ ہی کوئی بینک بیلنس ہے لیکن اس امیدوار نے زرعی قرضہ لے رکھا ہے، حلقہ پی پی 297 سے ہی دوسرے امیدوار رحیم بخش ہیں جن کا کل اثاثہ پانچ سو روپے نقدی اور دس چارپائیاں ہیں، ان دونوں کے پاس کاغذات نامزدگی کے مطابق کوئی آمدن بھی نہیں ہے۔