لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور پہنچتے ہیں مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ گرا دی، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما شعیب خان نیازی جو کہ اپنی جماعت سے ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے ناراض تھے انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے خطاب کے بعد شعیب خان نیازی کے گھر جائیں گے جہاں پر لیگی رہنما شعیب خان نیازی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ لاہور میں عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج لاہور سے انتخابی مہم کا آغاز کر رہا ہوں،ن لیگ نے اکیس سال سے پنجاب میں پنجے گاڑھ رکھے ہیں، مقابلے کے لیے کسی بھی جماعت کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے، اپنے مخالف کو کمزور نہ سمجھو اور آخری گیند تک لڑو، کارکنوں کی محنت الیکشن مہم کو کامیاب بنائے گی،عمران خان نے کہا کہ لاہور پنجاب کا پنجاب پورے پاکستان کا فیصلہ کرے گا، پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ 25 جولائی کو ہوگا، ن لیگ کے سربراہ اربوں روپے چوری کرکے باہر لے گئے، آپ نے کھیل مکمل ہونے تک مقابلہ کرنا ہے، مفاد پرست آپ کے جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتے، ہمارا مقابلہ مال بنانے والوں کے خلاف ہے۔شہباز شریف خوف کی وجہ سے گانے گا رہے ہیں، حکمران امیر اورملک مقروض ہوگیا، ایک ہفتے کے اندر اپنا منشور پیش کریں گے۔اقتدار میں آ کر ہی کچھ کر سکتا ہوں باہر رہ کر نہیں، پرانے کارکنوں کے احتجاج سے مجھے بڑی تکلیف ہوتی ہے، زلفی بخاری کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ شہباز شریف اور ان کے بیٹے کرپٹ ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف جیسے لوگوں کو پارٹی میں نہیں لے رہے۔ میں نے اپنی کسی رشتہ دار کو ٹکٹ نہیں دیا۔ شریف خاندان نے اپنے رشتہ داروں کو نوازا۔ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن شریف خاندان کا آخری الیکشن ہو گا، عدلیہ نے شریف خاندان کو منی ٹریل کا پورا موقع دیا، دو سوالوں کے جواب میں دو سال لگا دیے، شریف خاندان نے ایک ہسپتال نہیں بنایا جہاں کلثوم نواز کا علاج ہو۔