کراچی (این این آئی)کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے مقدمات کی سماعت مسلسل التوا کا شکار، عدالت نے رجسٹرار کو حکم دیا کہ فوج سے پوچھاجائے کہ عزیربلوچ کو جیل میں کب بھیجا جائے گا۔لیاری گینگ وار کیسرغنہ عزیر بلو چ کیخلاف مقدمات کی سماعت انسداددہشت گردی کی عدالت میں ہوئی جس میں عدالت نے جیل سپریٹنڈنٹ کو عزیر بلوچ سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے رجسٹرار اے ٹی سی کو بھی ایک بار پھر نوٹس جاری کرتے ہوئیعزیر بلوچ کی جیل کسٹڈی کے حوالے معلومات طلب کرلی۔ عدالت کا کہنا تھاکہ 11اپریل 2017کو عزیر بلوچ کو فوج کے حوالے کیا گیا، رجسٹرار فوج سے پوچھے عزیر بلوچ کی کسٹڈی جیل کب بھیجی جائے گی۔عدالت نے کہا کہ 2012 کا مقدمہ عزیر بلوچ کی عدم پیشی کے باعث التوا کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرار فوج سے پوچھ کے بتائیں کہ کیا کسی ایک تاریخ پر عزیر بلوچ کو پیش کیاجائیگا؟