اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

لیہ کے بااثر سیہڑ گروپ نے پاکستان تحریک انصاف کیوں چھوڑی؟ پی ٹی آئی نے یہاں کے ٹکٹ کس گروپ کو دیے ہیں؟ اس گروپ کی حمایت کون کر رہا ہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیہ کے بااثر سیہڑ گروپ نے پاکستان تحریک انصاف کیوں چھوڑی؟ پی ٹی آئی نے یہاں کے ٹکٹ کس گروپ کو دیے ہیں؟ اس گروپ کی حمایت کون کر رہا ہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں لیہ (این این آئی)ضلع لیہ کے بااثر سیہڑ گروپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی ٗذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں سیہڑ گروپ کو جہانگیر ترین لائے تھے۔پی ٹی آئی نے سیہڑ گروپ کو 4ٹکٹ الاٹ کیے تھے،

سیہڑ گروپ کو قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے 3ٹکٹ دیئے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیہڑ گروپ کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر مجید نیازی گروپ کو یہ ٹکٹ الاٹ کردیئے ہیں، اس گروپ کی سپورٹ شاہ محمود قریشی کر رہے تھے۔ذرائع کے مطابق این اے 187کے امیدوار سردار بہادر سیہڑ کے پارٹی چھوڑجانے پر اس نشست کے لیے ٹکٹ مجید نیازی کو دے دیا گیا، پی پی 280 سے پی ٹی آئی نے اطہر مقبول کو ٹکٹ الاٹ کر دیا، جہاں سے سجاد سیہڑ پی ٹی آئی چھوڑ گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پی پی281سے امیدوارشہاب الدین سیہڑبھی پارٹی چھوڑگئے،اس نشست سے اکرم سامٹیہ کو ٹکٹ الاٹ کردیا گیا ہے۔پی پی 282سے نیازی گروپ سے تعلق رکھنے والے قیصر مگسی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی ضلع لیہ کے صدر بشارت رندھاوا نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے رندھاوا اس نشست سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑیں گے۔بشارت رندھاوا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلع لیہ میں کرپٹ اور لوٹوں کو ٹکٹ الاٹ کیے گئے، عمران خان سے احتجاج کیا ہے اور پارٹی چھوڑ دی ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…