پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مریم ‘ حمزہ اور کیپٹن (ر) صفدر کی بے جا مداخلتن لیگ انتشار کا شکار چوہدری نثار کے بعد پارٹی ٹکٹ کیلئے حمزہ کی جانب سے رقم کی ڈیمانڈ پرزعیم قادری ،کیپٹن صفدر کی ایماء پر سردار مہتاب کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے سابق سربراہ نواز شریف اور موجودہ صدر (ن) لیگ میاں شہباز شریف کے بچو ں ‘مریم نواز ‘ حمزہ شہباز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی پارٹی امور میں بے جا مداخلت کے باعث سینئر رہنمائوں نالاں‘ مریم نواز شریف کی پہلے پارٹی اور پھر امور حکومت میں بے جا مداخلت باعث پارٹی کے سینئر ترین رہنما اور نواز شریف کے

رائٹ ہینڈ چوہدری نثار علی خان کی ناراضگی کے بعد مسلم لیگ (ن) کیلئے جیلیں کاٹنے والے زعیم قادری کے پارٹی ٹکٹ کیلئے حمزہ شہباز کی جانب سے مبینہ طور پر رقم کی ڈیمانڈ اورسابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار مہتاب کو نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ایماء پر ٹکٹ نہ دینے پر پارٹی شدید انتشار کا دکھائی دیتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے دیگر سینئر رہنمائوں نے بھی چوہدری نثار علی خان ‘ زعیم قادری اور سردار مہتاب کے ساتھ ہونے والے سلوک کے بعد خاموشی اختیار کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق 2018ء کے انتخابات کا بگل بجتے ہی سیاسی میدان گرم ہو گیا ہے تاہم ان حالات میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کوئی خاص گہما گہمی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔ مسلم لیگ (ن) کی باگ ڈور جب تک نواز شریف اور پنجاب کے امور ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کے پاس پاس تھے تو پارٹی کافی منظم دکھائی دیتی تھی۔ شہباز شریف ہفتہ میں ایک دن پنجاب کے بھی اضلاع کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کر لیتے تھے جس کے باعث پارٹی کی جڑیں عوام میں پھلتی پھولتی رہیں تاہم سیاست میں نو وارد مریم نواز نے پہلے پہل مسلم لیگ (ن) انٹری دیتے ہی پارٹی رہنمائوں کو اپنا طابع سمجھنے شروع دیا جس کے باعث پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے تو باامر مجبور برداشت کیا لیکن سینئر رہنما اور نوازشریف کے بعد پارٹی کے

سب سے اہم رہنما چوہدری نثار علی خان نے ان کی اطاعت ضروری نہ سمجھی ۔ چوہدری نثار علی خان اپنی صاف گوئی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اس موقع پر انہوں نے مریم نواز پر واضح کر دیا کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق ہی سیاسی فیصلے کرنا جانتے ہیں اور اس وجہ سے پارٹی میں پہلی بار ہلچل مچی جب چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کی نااہلی کے بعد واضح کہہ دیا کہ وہ کسی

جونیئر کو اپنا لیڈر نہیں مان سکتے۔ شریف خاندان کے بچوں کی جانب سے دوسری بڑی سیاسی مداخلت پر پارٹی میں اس وقت شدید ہلچل مچی جب مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اور پارٹی قیادت سے وفاداری پر قید سلاسل رہنے والے زعیم قادری نے 2018ء کے عام انتخابات میں موجودہ پارٹی سربراہ شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف پر پارٹی ٹکٹ کیلئے 10 کروڑ روپے کے

مطالبہ پر نہ صرف علم بغاوت بلند کر دیا بلکہ دھواں دھار پریس کانفرنس بھی کر ڈالی جس میں انہوں نے حمزہ شہباز پر سنگین الزامات عائد کئے اور پارٹی سے اپنی راہیں جدا کر لیں۔ اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے باعث بھی ایک مرتبہ پھر پارٹی اس وقت انتشار کا شکار ہو گئی جبکہ پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا و قومی اسمبلی

کے رکن سردار مہتاب احمد کو 2018ء کے عام انتخابات کے دوران پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ۔ اطلاعات ہیں کہ اس سب کے پیچھے کیپٹن صفدر کا ہی ہاتھ ہے اور انہی کے کہنے پر مرتضیٰ جاوید عباسی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔اس موقع پر سردار مہتاب احمد نے پہلے تو نہ صرف آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تاہم بعد ازاں انہوں نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

اس کے ساتھ ہی ان کے بیٹے سردار شہریار اور ان کے قریبی عزیز و اقارب جن کو ہزارہ ڈویژن سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ جاری کئے گئے تھے انہوں نے واپس کر دئیے ہیں۔ جس کے بعد ہزارہ ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن کمزور دکھائی دیتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار مہتاب احمد کے کیپٹن (ر) صفدر سے اختلافات 1997ء کے زمانے کے ہیں جب وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…