جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

(ن) لیگی کے سینئر ترین رہنما کا رشتہ داروں سمیت الیکشن سے دستبرداری کا اعلان

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما سردار مہتاب عباسی نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے ناراضی کے بعد انتخابات 2018 سے دست برداری کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے لیگی رہنما سردار مہتاب عباسی این اے 15 کے لیے ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت سے شدید ناراض ہوگئے تھے۔

خیال کیا جا رہا تھا کہ ناراض رہنما سابق مشیرہوابازی اپنے حلقے سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے لیکن انھوں نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔الیکشن سے دست برداری کے اعلان میں ناراض رہنما کے قریبی رشتہ بھی شامل ہیں، عباسی کے بیٹے شمعون یار خان قومی اسمبلی کے حلقے 16 اور کزن صوبائی اسمبلی کے حلقے 36 سے الیکشن نہیں لڑیں گے۔ایبٹ آباد کے سردار شہر یار خان اور سردار فرید نے بھی پارٹی ٹکٹ واپس کردیے، جس کے بعد ن لیگ کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، اس سے قبل پی کے 37 سے سردار اورنگزیب ، پی کے 38 سے ارشد اعوان اور پی کے 39 سے عنایت خان نے ٹکٹ واپس کیے تھے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن الیکشن سے پہلے انتشار کا شکار ہوگئی ہے، چوہدری نثار، زعیم قادری اور چوہدری عبدالغفور کے بعد دیرینہ ساتھی سردار مہتاب نیعلم بغاوت بلند کرکے نون لیگ کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ امیرمقام کے کہنے پر سردار مہتاب کو ٹکٹ نہیں دیا گیا، جس پر وہ پارٹی سے ناراض ہوگئے تھے، ان کی جگہ مرتضیٰ عباسی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…