اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کو سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دیدیا گیا ہے، دانیال عزیز کو توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے سزا سنائی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کو سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دیدیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ جس کی سربراہی جسٹس عظمت سعید کر رہے تھے ۔ جسٹس مشیر عالم نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ دانیال عزیز کو عدالت نے عدالت برخاست ہونے
تک سزا سنائی جس کے بعد قانون کے مطابق وہ پانچ سال کیلئے نا اہل ہو گئے ہیںجس کے بعد وہ اب پانچ سال تک الیکشن لڑنے کے بھی اہل نہیں رہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے 30سیکنڈ کیلئے روسٹرم کے اندر رہنے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ پانچ سال کیلئے نا اہل قرار دئیے گئے تھے۔ دانیال عزیز کو آئین کے آرٹیکل 204کے تھت سزا سنائی گئی ۔