بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

بھاری مقدار میں جعلی چاکلیٹ اور جیلی برآمد ، سوئٹز لینڈ کے نام کی غلط لیبلنگ کرنے والی فیکٹری سیل کر دی گئی

datetime 28  جون‬‮  2018 |

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مزنگ کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے کیمیکلز اورمصنوئی فلیورز سے تیار کی گئی جعلی چاکلیٹ اور جیلی پر سوئٹزر لینڈ کے نام کی غلط لیبلنگ کرنے پر فیکٹری سیل کر دی۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ جعل ساز مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مضر صحت کیمیکلز،کاسمیٹیکس کلرز ،مصنوئی فلیورز کی ملاوٹ سے جعلی چاکلیٹس اور جیلی تیار کرنے والی فیکٹری سیل کر دی ۔

فلیورڈچاکلیٹ اور جیلی کی تیاری میں پھلوں کی جگہ زائد المعیاد اجزاء کا استعمال کیا جا تا تھا۔ مضر صحت چاکلیٹس، جیلی پر سوئٹزر لینڈ کے نام کی گمراہ کن لیبلنگ،غلط تاریخ اور ایڈریس درج کرکے مختلف شہروں کے بڑے سٹورز پر سپلائی کی جاتی تھی۔فیکٹری مزنگ کے رہائشی علاقے چاچا پٹھوارا میں کام کرنے والی نے جعل ساز فیکڑی کا سراغ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ویجیلنس سیل نے ریکی کر کے لگایا۔ 3,000کلو تیار چاکلیٹ، 1000 کلوتیار جیلی اور بھاری مقدار میں خام مال،مصنوئی فلیورز،کیمیکلز تلف برآمد کر کے تلف کر دیے گئے۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ کا کہنا تھا کہ عوام کو جعلی اشیاء خورونوش فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جی ٹی روڈ شاہدرہ میں کاروائی کرتے ہوئے فریش بیکری کو صفائی کے ناقص انتظامات ، زائدلمعیاد اشیاء کی تاریخ تبدیل کر کے فروخت کرنے ، غیر معیاری اجزاء استعمال کرنے ،حشرات کی بھرمار ، زنگ آلودہ اور گندے فریزر کی موجودگی،کھلے رنگوں،سکرین،مصنوئی فلیورز کا استعمال کرنے ،کیمیکل ڈرمزمیں پانی سٹور کرنے اورملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پر بیکری کوسیل کر دیا مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے تاج پورہ میں موجود فوڈز واٹر فلٹریشن پلانٹ کو پی ایف اے کا لوگو استعمال کرنے ،آر او پلانٹ کی عدم موجودگی ، غلط لیبلنگ،

سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،صفائی کے ناقص انتظامات ، ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس کی عدم دستیابی پر پلانٹ کو سربمہرکر دیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے صحت دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے15فوڈ پوائنٹس کوسابقہ ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی، غیر معیاری اجزاہ استعمال کرنے ،زائدلمعیاد اشیا ء کی موجودگی پر مجموعی طور پر1لاکھ5ہزار کے جرمانے عائد کئے ۔ انتظامات میں مزید بہتری کے لیے 158فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے جن پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…