پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

پاکستانی ڈاکٹرز نے غفلت کی انتہا کر دی، آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں کیا چیز بھول گئے؟ الٹرا ساؤنڈ کرنے پر انتہائی افسوسناک انکشاف

datetime 28  جون‬‮  2018

لاہور(نیوز ڈیسک )سروسز ہسپتال میں ڈاکٹروں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن کے دوران مریضہ کے پیٹ میں کپڑا چھوڑ دیا۔لاہور میں محمد اشفاق نامی شہری نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کی بیٹی منسا فیصل کو زچگی کے لیے 20 مئی کو سروسز ہسپتال لایا گیا

جہاں ڈاکٹر صدف اور ڈاکٹر ارم نے اس کا آپریشن کیا، زچگی کے بعد منساء کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی لیکن کچھ دن بعد اس کی طبیعت خراب ہوگئی۔ شدید تکلیف کے باعث منساء کو جناح ہسپتال لے جایا گیا لیکن بیٹی کی حالت دیکھتے ہوئے ہسپتال کے عملے نے علاج سے معذرت کرتے ہوئے اسے دوبارہ سروسز ہسپتال ریفر کردیا۔محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ 19 جون کو کئے گئے الٹرا ساؤنڈ میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ منساء کے پیٹ میں آپریشن کے دوران کپڑا رہ گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے منساء کے پیٹ سے وہ کپڑا نکال لیا ہے جو لیڈی ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران چھوڑ دیا تھا تاہم وہ اب بھی زیر علاج ہے اور اس کی حالت ٹھیک نہیں۔ ہسپتال کے ڈاکٹر مناسب جواب دینے کے بجائے مسلسل ٹال مٹول کر رہے ہیں۔اشفاق کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کی حالت خراب ہے لہٰذا ڈاکٹروں کو علاج معالجہ کا پابند بنایا جائے اس کے علاوہ ہیلتھ کیئر کمیشن غفلت کی مرتکب لیڈی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی بھی کرے۔



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…