اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے ایمانداری اور دیانتداری کی مثال قائم کر دی، ایسا شاندار کارنامہ جسے جان کر آپ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل زون نے ایمانداری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی مثال قائم کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر دوران سفرپٹرول پمپ رہ جانے والے ایک لاکھ پچاس ہزارروپے سات تولے سو نے کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان اصل مالک کے حوالے کر دیے۔

موٹروے پولیس سنٹرل زون ٹر نڈہ بیٹ کوعبدلخالق نامی مسافر نے اطلاع دی کہ اس کا قیمتی بیگ بہاولنگر سے کراچی سفر کے دوران ایک پٹرول پمپ پر رہ گیا ۔جس پر پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر قومی شاہراہ پر واقع پٹرول پمپ پر بر یف کیس کو ڈھونڈ لیا۔ بیگ کے اندر ایک لاکھ پچاس ہزارروپے روپے سات تولے سو نے کے ، زیورات ،اور دیگر قیمتی سامان موجو د تھا ۔ جس کو موٹروے پولیس افسران نے گواہان کی موجودگی میں نشانیاں پوچھنے کے بعد اور تمام قانونی کاروائی کرتے ہوئے تمام رقم مالک کے حوالے کر دی۔.مالک نے اس موقع پر افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ موٹروے پولیس کی ایمانداری سے بہت متاثر ہوا ہوں اور مجھے یقین نہیں آرہا کہ میرا گم شدہ قیمتی سا مان مجھے واپس مل گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ موٹروے پولیس کو مزید ترقی اور کامرانی عطا فرمائے۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس احمد ارسلان ملک نے افسران کی ایمانداری ،دیانت داری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے اِس موقع پر افسران کو ایمانداری اور دیانت کی مثال قائم کرنے پر مبارک باد بھی دی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…