منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مال مفت دل بے رحم، عجب کرپشن کی غضب کہانی دونوں ہاتھوں سے ملکی خزانہ لوٹنے والے اکاؤنٹنٹ جنرل گلگت بلتستان کے ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل اور اکاؤنٹ آفیسر نیب کے نرغے میں آ گئے

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت(نیوز ڈیسک)نیب نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور غبن کے الزام میں اکاؤنٹنٹ جنرل گلگت بلتستان کے ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل اور اکاؤنٹ آفیسر کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار کئے جانیوالے ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے محکمہ زراعت گلگت بلتستان کے آفیسران کے ساتھ ملی بھگت کر کے 2012 ء سے 2015 ء تک سرکاری فنڈز میں غبن کیا۔نیب حکام کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل گلگت بلتستان کے دونوں ڈی اے اوز نے اپنے

اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے محکمہ زراعت ضلع دیامر کے آفیسرز سے ملی بھگت کی ہے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو 2 کروڑ 48لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب حکام نے دونوں ملزمان ندیم احمد اور ریاض احمد کو نیب کورٹ میں پیش کیا ہے نیب کورٹ نے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ نیب نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے جرم میں محکمہ زراعت ضلع دیامر کے تین آفیسروں کوپہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…