اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

حلقہ این اے 180 میں ن لیگ کی وکٹیں اڑ گئیں، لیگی رہنما نے کون سی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی، حیرت انگیز تفصیلات

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صادق آباد(نیوز ڈیسک )حلقہ این اے 180میں ن لیگ کی وکٹیں اُڑنے لگیں ‘عوام کا پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ‘ن لیگی چےئرمین یو سی ڈھنڈی سردار صالح محمد جونا پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔گزشتہ روز ن لیگ کے چےئر مین یونین کونسل ڈھنڈ ی سردار صالح محمد جونا نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود ،مخدوم سید مرتضیٰ محمود ،ممتاز علی خان چانگ اور رئیس نبیل احمدسے ملاقات کی اورباضابطہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ

مخدوم سید احمد محمود کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ،جنرل الیکشن میں قومی و صوبائی نشستوں پرپیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت کامیاب کروائیں گے ۔ مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ،پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ،انکے حقوق کا ہر سطح پر تحفظ یقینی بنائیں گے ،ن لیگ کی 5سالہ ناقص کارکردگی اور کرپشن کی وجہ سے با شعور عوام جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ،عام انتخابات میں پنجاب سمیت چاروں صوبوں سے پیپلز پارٹی شاندار نتائج دے گی اور مرکز میں حکومت بنائے گی ،انشاء اللہ 25جولائی کا سورج پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا ۔امیدوار حلقہ این اے 180مخدوم سید مرتضیٰ محمود ،امیدوار حلقہ پی پی 266ممتاز علی خان چانگ،امیدوار حلقہ پی پی 265رئیس نبیل احمد نے کہا کہ سردارصالح محمد جونا کی پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئندہ ہے ،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارا پینل 25جولائی کو قومی و صوبائی نشستوں پر شاندار کامیابی حاصل کرے گا،انشاء اﷲ کامیابی حاصل کر کے علاقہ کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔اس موقع پر سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ،سردار میر احمد جمیل،رئیس جان محمد مہر،سنجر خان ،منظور احمد بھٹی،نوید اختر ،جام مختار احمد،حافظ فیض الرحمن‘ سید احمد رضا جیلانی ‘ جام کبیر انڑ و دیگر بھی موجود تھے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…