منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

شریف خاندان نے نیب سے 100پیشیاں بھگتیں،لاڈلے کی فارن فنڈنگ اور ہیلی کاپٹر کیس کو تالا کیوں لگا؟ آصف زرداری کے کیسز نیب سے کیوں غائب ہو گئے؟ مریم اورنگزیب نے دعویٰ کر دیا

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شریف خاندان نے نیب سے 100پیشیاں بھگتی ہیں، نواز شریف اپنی بیٹی کے ہمراہ پیش ہوتے رہے ، ایک پارٹی کا لاڈلاہے جس کے خلاف تحقیقات کو تالا ہے، لاڈلے کی فارن فنڈنگ اور ہیلی کاپٹر کیس کو تالا کیوں لگا؟َ شاہد خاقان عباسی کے خلاف فیصلے کو چیلنج کریں گے، آصف علی زرداری کے کیسز نیب سے غائب ہو گئے۔ بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر سیاست کرنے والے ذہنی بیمار ہیں ۔

بدھ کو ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ٹرائل کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، (ن) لیگ کے ووٹرز آج پہلے سے زیادہ متحرک ہیں، (ن) لیگ کی مقبولیت کے خوف سے اپوزیشن مختلف حربے استعمال کررہی ہے، شریف خاندان نے نیب سے 100پیشیاں بھگتیں ہیں، نواز شریف اپنی بیٹی کے ہمراہ پیش ہوتے رہے ، مخالف مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، ہمارے ووٹرز کا اعتماد بڑھتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن (ن) لیگ کی شکایات کا نوٹس لینا چاہیے، نیب میں صرف (ن) لیگ کی طلبی ہورہی ہے، پیپلز پارٹیکی کرپشن کی داستانوں کی کوئی خبر نہیں ہے، عوام کی عدالت اصل فیصلہ کرے گی، ہمارے امیدوار جیل کے اندر سے بھی الیکشن میں حصہ لیں گے، ایک پارٹی کا لاڈلاہے جس کے خلاف تحقیقات کو تالا ہے، لاڈلے کی فارن فنڈنگ اور ہیلی کاپٹر کیس کو تالا کیوں لگا؟َ مسلم لیگ (ن) کو شفاف میدان ملنا چاہیے، شاہد خاقان عباسی کے خلاف فیصلے کو چیلنج کریں گے، آصف علی زرداری کے کیسز نیب سے غائب ہو گئے۔ بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر سیاست کرنے والے ذہنی بیمار ہیں ، سوشل میڈیا پر بے بنیاد مہم چلائی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…