بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

ن لیگ نے پارٹی امیدواروں اور رہنماؤں کو نیب کی جانب سے مبنیہ طور پر ہراساں کرنے پر چیف الیکشن کمشنر سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ( ن) نے پارٹی امیدواروں اور رہنماؤں کو نیب کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کئے جانے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ،ملک میں شفاف انتخابات کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہوتی ہے کسی بھی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔بدھ کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق کی قیادت میں ایک وفد نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا سے ملاقات کی

اور انہیں نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قمر الاسلام کی گرفتاری پر اپنے گہرے تحفظات کا اظہار کیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہاکہ ملک میں شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور شفاف انتخابات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنا بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں منصفانہ اورغیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ ملنی چاہیے انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات سے لگتا ہے کہ کسی اور کو سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ملک میں عام انتخابات کے موقع پرعوام کو یہ پیغام نہیں جانا چاہئیے کہ الیکشن شفاف نہیں ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے راولپنڈی سے گرفتار ہونے والے امیدوار قمرالسلام کے مسئلے پر چیف الیکشن کمشنر سے بات ہوئی ہے اورچیف الیکشن کمشنر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کریں گے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن سے بہتری کی امید لے کر جا رہے ہیں اضح رہے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو نیب کی کارروائیوں پر احتجاج کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ چیف الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھانے کی ہدایت کی تھی قومی احتساب بیورو(نیب ) نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے چوہدری نثار کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمرالاسلام کو گرفتار کیا جنہیں صاف پانی کمپنی کے اسکینڈل میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…