منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرپشن میں لتھڑے سابق وزیر کی شاہانہ انتخابی مہم الیکشن قوانین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں، الیکشن مہم میں کیا کچھ استعمال کیا جا رہا ہے؟

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرپشن میں لتھڑے سابق وزیر کی شاہانہ انتخابی مہم الیکشن قوانین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں، الیکشن مہم میں کیا کچھ استعمال کیا جا رہا ہے؟ کراچی(نیوز ڈیسک)چیف سیکریٹری سندھ اورصوبائی الیکشن کمشنرکی ہدایت کے باوجود ضلعی انتظامیہ سندھ میں الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے میں ناکام ہوگئی،

بااثرسیاسی رہنماں اوراربوں کے اثاثوں کے مالک امیدواروں کی شاہانہ الیکشن مہم جاری ہے انتخابی کامیابی کے لیے طاقتورامیدواروں نے کروڑوں انتخابی مہم میں جھونک دیے سندھ کے سابق وزیراطلاعات شرجیل میمن محکمہ اطلاعات میں 5ارب روپے کرپشن کیس میں گرفتار اور جیل میں ہیں اور اپنی انتخابی مہم چلانے کے لیےانہوں نے تیس سے زائد قیمتی گاڑیوں کا خصوصی قافلہ تیارکرایا ہے ان کی الیکشن مہم کے لیے 30سے زائد مہنگی گاڑیاں خصوصی طور پر تیارکروائی گئی ہیں اورانہیں پینا فلیکس سے مزین کیا گیا ہے جوانتخابی ضابطہ اخلاق کے منافی ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ لیڈرجیل میں ہے مگرکارکن الیکشن مہم چلانے کے لیے اخراجات کہاں سے لارہے ہیں ۔ اس ضمن میں جب شرجیل میمن کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا کہ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہے جواب میں ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تشہیری مہم کے لیے گاڑیاں ایک ماہ کے لیے کرایہ پر حاصل کی گئی ہیں قیمتی گاڑیاں شرجیل میمن کی ملکیت نہیں ہیں۔کہ تشہیری مہم کے لیے گاڑیاں ایک ماہ کے لیے کرایہ پر حاصل کی گئی ہیں قیمتی گاڑیاں شرجیل میمن کی ملکیت نہیں ہیں



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…