اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ کہ گریڈ20 اوراس سے اوپرکے افسران کی تقرری،تبادلوں کے لئے الیکشن کمیشن سے اجازت لی جائے،گریڈ19 اور اس سے نیچے کے افسروں کے تبادلے اور تقرری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن خود کرے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشننے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ گریڈ20 اوراس سے اوپرکے افسران کی تقرری،تبادلوںکے لئے
الیکشن کمیشن سے اجازت لی جائے،گریڈ19 سے نیچے کے افسروں کے تبادلے اور تقرری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن خود کرے،الیکشن کمیشن کی ہدایات کااطلاق وفاقی حکومت کے ماتحت محکموں اورخود مختاراداروں پرہوگا،خط کے متن کے مطابق تقرر اور تبادلوں کے لیے اجازت کی شرط کا اطلاق عدلیہ پر نہیں ہوگا،سفارتکاروں اور یونیورسٹیز کے وی سیز پربھی شرط کا اطلاق نہیں ہوگا،،مسلح افواج کے افسران کی ترقیوں پربھی شرط کا اطلاق نہیں ہوگا۔